نیشنل کانفرنس کے لیڈڑ عمر عبداللہ کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شرکت

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعے کو بانہال علاقے میں پہنچ کر راہل گاندھی کی قیادت میں جاری بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی

<div class="paragraphs"><p>بھارت جوڑو یاترا / ٹوئٹر / @INCIndia</p></div>

بھارت جوڑو یاترا / ٹوئٹر / @INCIndia

user

قومی آوازبیورو

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعے کو بانہال علاقے میں پہنچ کر راہل گاندھی کی قیادت میں جاری بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی۔ بانہال میں شبانہ درجہ حرارت محض 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کے با وصف عمر عبداللہ نے بھی صرف سفید رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت جوڑو یاترا جمعے کی صبح بانہال ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوئی اور آج ہی ویسو اننت ناگ پہنچے گی۔ یاترا کے دوران جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے سابق صدر غلام احمد میر اور نائب صدر رمن بلہ اور دیگر کئی لیڈران کے علاوہ لوگوں کی اچھی تعداد راہل گاندھی کے ہمراہ ہے۔


دریں اثنا انتظامیہ نے اس یاترا کے لئے سیکورٹی کے مثالی انتظامات کئے ہیں۔ کنیا کماری سے 7 ستمبر کو شروع ہونے والی یہ یاترا 30 جنوری کو سری نگر میں اختتام پذیر ہوگی۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */