مودی کا رافیل چوری کی پردہ پوشی کا کھیل ختم: کانگریس

رندیپ سنگھ سرجے والا نے بدھ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ رافیل میں چوری کی پرتیں مسلسل کھل رہی ہیں اور اس جھوٹ پر پردہ ڈالنے کی نریندر مودی کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے کہا کہ رافیل معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے اس چوری پر پردہ ڈالنے کا وزیراعظم نریندر مودی کا کھیل ختم ہوگیا ہے اور یہ ثابت ہوگیا ہے کہ اس سودے میں نریندر مودی نے ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہے اس لئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔

کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ رافیل میں چوری کی پرتیں مسلسل کھل رہی ہیں اور اس جھوٹ پر پردہ ڈالنے کی نریندر مودی کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت سے کلین چٹ ملنے اور خفیہ دستاویزات کو عوام کے سامنے نہیں لانے کی دہائی دے کر نریندر مودی بار بار جس پردہ کو اوڑھ لیتے تھے سپریم کورٹ سے رافیل میں ملے پہلے انصاف کے بعد ان کا سہارا بھی ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رافیل پر جو تازہ دستاویز سامنے ہیں نریندر مودی اور ان کی حکومت نے اس پر خاموشی اختیار کرلی ہے اور ان کی طرف سے کوئی تبصرہ نہیں آیا ہے۔

سپریم کورٹ نے آج مرکزی حکومت کو کرارا دھچکہ دیتے ہوئے ’مخصوص اور خفیہ‘ دستاویزات پر مرکز کے خصوصی حق کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے دستاویز عدالت میں قابل قبول ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے صاف طورپر کہا ہے کہ نریندر مودی اپنی بدعنوانی کے ثبوتوں کو سرکاری خفیہ ایکٹ کا حوالہ دیکر اب سچائی کو چھپا نہیں سکتے ہیں اور نہ ہی وہ اب خود کو بچا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رافیل میں نریندر مودی نے چوری کی ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے جانچ کی جانی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔