'نریندر مودی اپنے پسندیدہ دوست اڈانی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں'، اقلیتی محکمہ کی میٹنگ سے عمران پرتاپ گڑھی کا خطاب

عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ آج ہمارے ملک کی حالت آزادی سے پہلے جیسی ہو گئی ہے، یعنی موجودہ حالات میں نہ تو ہم اپنے حقوق کی آواز اٹھا سکتے ہیں اور نہ ہی اپنے حقوق کا استعمال کر سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>اقلیتی محکمہ کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ سے خطاب کرتے ہوءے عمران پرتاپ گڑھی</p></div>

اقلیتی محکمہ کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ سے خطاب کرتے ہوءے عمران پرتاپ گڑھی

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ دہلی کے گرودوارہ رکاب گنج روڈ آفس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر راجیہ سبھا رکن پرمود تیواری، کانگریس کی قومی ترجمان سپریا شرینیت، نیشنل کوآرڈینیٹر اے آئی سی سی راجو مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ پروگرام کی صدارت آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے قومی صدر اور راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی نے کی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ آج ہمارے ملک کی حالت آزادی سے پہلے جیسی ہو گئی ہے۔ یعنی موجودہ حالات میں نہ تو ہم اپنے حقوق کی آواز اٹھا سکتے ہیں اور نہ ہی اپنے حقوق کا استعمال کر سکتے ہیں۔ آج ہندوستان کے شہری غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ آج ہمارے ملک کی موجودہ حکومت آئین کو ختم کر رہی ہے، نہ آواز اٹھائی جا سکتی ہے اور نہ ہی کوئی آزادی سے رہ سکتا ہے۔


عمران پرتاپ گڑھی نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ "اپوزیشن لیڈروں پر جس طرح ای ڈی، سی بی آئی اور پولیس کا استعمال کیا جا رہا ہے، یہ قابل مذمت ہے۔" وہ مزید کہتے ہیں کہ موجودہ بی جے پی حکومت ملک کی تہذیب، ثقافت، بھائی چارہ، سماجی ہم آہنگی کو تباہ کر رہی ہے اور ملک میں صرف اور صرف ہندو مسلم سیاست کی جا رہی ہے۔ ایسے وقت میں جب ملک تباہی کا شکار ہے، ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اپنے عزیز دوست گوتم اڈانی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں، سرکاری کمپنیوں اور بینکوں کا پیسہ گوتم اڈانی کو دیا جا رہا ہے۔ اگر ملک کی اپوزیشن اس معاملے پر ایوان میں بحث چاہتی ہے تو یہ ہونی چاہیے۔

اس موقع پر عمران پرتاپ گڑھی نے آئندہ انتخابات کے تعلق سے بھی اہم باتیں کہیں۔ انھوں نے اقلیتی محکمہ کے تمام قومی عہدیداروں اور ریاستی صدور پر زور دیا کہ وہ پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات اور 2024 کے عام انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کریں اور عوام کے درمیان جا کر حکومت کی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */