سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کیس درج کیا

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے اداکار کی گرل فرینڈ ریا چکروتی سے پوچھ گچھ کی تھی اور اسی دوران ڈرگس سے جڑی اور کچھ حقیقت سامنے آئی تھی ۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں ڈرگس سے جڑی بات سامنے آنے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی )نے کیس درج کرلیا ہے۔

بیورو نے ریاچکروتی، شووک چکرورتی ، جیا شاہا ، شروتی مودی اور گورو آریا کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ سبھی پر نشیلی دواؤں اور انسداد منشیات ایکٹ این ڈی پی ایس کی مختلف دفعات نافذ کی گئی ہیں۔


اب این سی بی کی ٹیم جانچ کے سلسلے میں ممبئی جائے گی ۔ اس معاملے کی جانچ دہلی زونل ڈائریکٹرر آئی پی ایس کے پی ایس ملہوترا کی ٹیم کرے گی۔ ریاچکروتی پر سشانت کو ڈرگس دینے کا الزام ہے۔ اداکارہ پر خود بھی ڈرگس لینے اور ڈیل کرنے کا الزام ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے اداکار کی گرل فرینڈ ریا چکروتی سے پوچھ گچھ کی تھی اور اسی دوران ڈرگس سے جڑی اور کچھ حقیقت سامنے آئی تھی ۔ ای ڈی کو ریا کے فون سے ڈیلیٹ کئے گئے واٹس ایپ میسج ملے ہیں جن سے مبینہ طور پر ممنوعہ منشیات کے سودے کے اشارے ملے ہیں۔حکا م نے بتایا کہ ریا سے منشیات کے ان مشتبہ ڈرگس کے سودے کے بارے میں ای ڈی نے پوچھ گچھ کی ہے اور ان الزامات کے حوالے سے ریا کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */