مرادآباد: اکھلیش کا جنم دن منانے پر ایس ٹی حسن و 4 اراکین اسمبلی سمیت 50 کے خلاف مقدمہ!

سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کا یوم پیدائش منانے پر مراد آباد سے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن اور 4 اراکین اسمبلی سمیت تقریباً 50 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

مرادآباد: سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کا یوم پیدائش منانے پر مراد آباد سے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن اور 4 اراکین اسمبلی سمیت تقریباً 50 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ ان پر کورونا وبا کے دور میں سوشل ڈسٹنسنگ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے الزام ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امت آنند نے ہفتہ کو بتایا کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کا 47 واں یوم پیدائش منانے کے لئے ملک واقع ایس پی دفتر میں یکم جولائی کو ایس پی رکن اسمبلی، اراکین اسمبلی اور کارکن اکٹھا ہوئے تھے ۔اس دوران سماجی فاصلہ کی خلاف ورزی ہوئی تھی۔

پولیس نے کہا کہ سماجی فاصلہ کی خلاف ورزی اور وبائی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں ضلع سربراہ سمیت 20 لیڈروں اور 25-30 کارکنوں کو بھی ملزم بناتے ہوئے دفعہ 147،188، 269، 3، 51B کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اکھلیش یادو کے یوم پیدائش کے موقع پر ایس پی دفتر میں بغیر اجازت کے کارکنوں کو اکٹھا کر کے کیک کاٹ کر تقسیم کیا گیا۔ اس دوران سماجی فاصلہ پر عمل نہیں کیا گیا۔ جسے لے کر پولیس کی جانب سے مرادآباد کے ایس پی رکن پارلیمان ایس ٹی حسن کے علاوہ ایس پی کے ضلع سربراہ جیویر سنگھ، رکن اسمبلی حاجی اکرام قریشی،ایم ایل اے حاجی رضوان، سابق رکن اسمبلی حاجی یوسف انصاری، نواب جان وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Jul 2020, 7:10 PM