ممبئی: ’سناتن سنستھا ‘ سے وابستہ شخص کے گھر سے 8 دیسی بم اور ڈیٹونیٹر برآمد

اے ٹی ایس نے جمعرت کی شب ممبئی واقع نالا سوپارا علاقہ میں ویبھو راؤت نامی شخص کے گھر پر چھاپہ ماری کی جس میں 8 دیسی بم برامد ہوئے۔ ویبھو سناتن سنستھا نامی ہندو تنظیم سے وابستہ ہے۔

ممبئی کے نالا سوپارا میں اے ٹی ایس کی چھاپہ ماری
ممبئی کے نالا سوپارا میں اے ٹی ایس کی چھاپہ ماری
user

قومی آوازبیورو

ممبئی کے نالا سوپارا علاقہ میں اے ٹی ایس (اینٹی ٹریررسٹ سکواڑ) نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآماد کیا ہے۔ جس گھر ٹھاکانہ پر چھاپہ ماری کی گئی ہے وہاں سناتن سنستھا نامی سخت گیر ہندو تنظیم سے وابستہ ایک شخص ویبھو راؤت کا گھر اور دکان موجود ہیں۔ اے ٹی ایس نے چھاپہ ماری کے دوران تقریباً 8 دیسی بم برآمد کئے ہیں۔ حالانکہ سناتن سنستھا نے اس کی تردید کی ہے۔ ویبھو کو جمعہ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا۔

ویبھو کی دکان سے گن پاؤڈر برآمد ہوا ہے جبکہ کچھ ڈیٹونیٹر بھی ملے ہیں۔ گن پاؤڈر کی جتنی مقدار برآماد ہوئی ہے اس سے تقریباً 2 درجن بم تیار کئے جا سکتے ہیں۔

خبروں کے مطابق ویبھو راؤت سناتن سنستھا اور ہندو جن جاگرتی سمیتی کا رکن تھا اور توڑ پھوڑ اور انہدامی سرگرمیوں کو لے کر پولس کی نظر میں تھا۔ اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے وہ ویبھو کو ٹریک کر رہے تھے۔ شک پختہ ہونے پر جمعرات کی شام کارروائی کو انجام دیا گیا۔ ویبھو کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔

ادھر ویبھو کے وکیل کا کہنا ہے کہ گرفتار کے حوالے سے انہیں اطلاع نہیں دی گئی۔ وکیل نے سوال کیا ہے کہ ملک اور مہاراشٹر میں کس طرح کے قانون پر عمل کیا جا رہا ہے!

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */