سماجوادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ کی طبیعت ناساز، ’لکھنؤ میدانتا’ میں داخل

سماجوادی پارٹی کے سرپرست اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی طبعیت ناساز ہو گئی ہے، جس کے بعد انہیں راجدھانی لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے سرپرست اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی طبعیت ناساز ہو گئی ہے، جس کے بعد انہیں راجدھانی لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائم سنگھ یادو کو پیٹ میں درد اور پیشاب میں انفیکشن کی شکایت ہے۔ میدانتا اسپتال کے ڈائریٹر ڈاکٹر راکیش کپور نے بتایا کہ ملائم سنگھ کے پیٹ میں اچانک تیز درد ہوا اور انہیں دوپہر 12 بجے اسپتال میں لایا گیا۔

سب سے پہلے ملائم سنگھ یادو کو داخل کر کے ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا، رپورٹ نگیٹو آنے کے بعد ان کا بلڈ ٹیسٹ، الٹرا ساؤنڈ اور یورین ٹیسٹ بھی کرایا گیاہے۔ اس کے بعد معلوم چلا کہ ان کو پیشاب میں انفیکشن کی پریشانی ہے، جس کا علاج کیا جا رہا ہے۔


واضح رہے کہ ملائم سنگھ یادو عرضہ دراز سے بیمار چل رہے ہیں۔ پیٹ درد کی پریشانی انہیں کافی دنوں سے بنی ہوئی ہے۔ پہلے بھی انہیں پیٹ درد اور سوزن کے بعد میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت ان کی بڑی آنت میں تکلیف تھی۔ علاج کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا لیکن ان کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہو گئی اور انہیں پھر سے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال ملائم سنگھ کی طبیعت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ گزشتہ کافی وقت سے علیل رہنے کی وجہ سے ملائم سنگھ یادو سیاست میں بھی فعال نہیں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔