مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی ’اسمتھ سونین نیشنل میوزیم آف ایشین آرٹ‘ کی بورڈ ممبر منتخب

یہ بورڈ کتنا اہم ہے اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ 17 رکنی بورڈ میں امریکی نائب صدر، امریکی چیف جسٹس، امریکی سینیٹ کے تین ممبر اور امریکی ہاؤس آف ریپریزنٹیٹو کے تین ممبر شامل ہوتے ہیں۔

ایشا امبانی، تصویر آئی اے این ایس
ایشا امبانی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی میں واقع ’اسمتھ سونین نیشنل میوزیم آف ایشین آرٹ‘ کے بورڈ میں ایشا امبانی کو منتخب کیا گیا ہے، ایشا امبانی بورڈ کی سب سے نوجوان ممبر ہیں یہ تقرری 4 سال کے لئے کی گئی ہے، بورڈ میں ایشا امبانی کے علاوہ کیرولین بریہم اور پیٹر کمیل مین کی بھی تقرری کی گئی ہے یہ جانکاری یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔

’اسمتھ سونین نیشنل میوزیم آف ایشین آرٹ‘ کی پریس ریلیز میں ایشا امبانی کو ہندوستان میں ڈیجیٹل انقلاب کا قائد بتایا گیا ہے وہ ریلائنس جیو انفوکوم کی ڈائریکٹر ہیں وہ جیو پلیٹ فارم میں انوسٹمنٹ لانے والی اس ٹیم کا حصہ تھیں جس نے فیس بُک کے 5.7 ارب ڈالر کے سودے کو انجام دیا تھا، فیشن پورٹل Ajio.com کے لانچ کے پیچھے بھی ایشا امبانی کی ذہنیت کارفرما تھی اور وہ ای کامرس وینچر جیو مارٹ کی دیکھ ریکھ بھی کرتی ہیں ان کے پاس یل یونیورسٹی اور اسٹین فورڈ یونیورسٹی کی ڈگری ہے اور انہوں نے نیویارک میں میکنسے اینڈ کمپنی میں بزنس اینالسٹ کے طور پر کام کیا ہے۔


میوزیم کے ڈائریکٹر چیس ایف رابنشن نے کہا کہ ”میوزیم کے اپنے ساتھیوں کی طرف سے مجھے بورڈ میں ان خاص نئے ممبروں کا استقبال کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے، میں نئے بورڈ ممبروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ان ذہین اور ہونہار نئے ممبروں کا ویژن اور جنون ہمارے کلکشن اور مقاصد کو بامعنی بنائے گا نیز ان کی توسیع کرنے کے ساتھ ساتھ ایشیائی فن اور تہذیبوں کو سمجھنے کی ہماری کوششوں میں چار چاند لگائے گا۔

1923 میں قائم ’اسمتھ سونین نیشنل میوزیم آف ایشین آرٹ‘ نے اپنے غیر معمولی کلکشن، نمائشوں، تحقیقات، فن کے تحفظ اور تحفظاتی سائنس کی صدیوں پرانی روایت اور مہارت کے لئے بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کی ہے۔ میوزیم 2023 میں اپنے شتابدی سال کی تیاری کر رہا ہے، ایسے میں نئے بورڈ کا رول اور بھی زیادہ اہم ہوجاتا ہے۔ بورڈ کتنا اہم ہے اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 17 ممبری بورڈ میں امریکہ کے نائب صدر، امریکہ کے چیف جسٹس، امریکی سینیٹ کے تین ممبر اور امریکی ہاؤس آف ریپریزنٹیٹو کے تین ممبر شامل ہوتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔