’یہ انتقامی کارروائی ہے‘،ممبئی پریس کلب اور اُردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا مذمتی بیان

جمعہ 24 جون کو سپریم کورٹ کی طرف سے ایک عرضی کو خارج کرنے کے بعد یہ ہوا جس میں تیستا ایک شریک درخواست گزار تھیں ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی پریس کلب اور اُردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز گجرات پولیس کے ہاتھوں صحافی اور انسانی حقوق کی کارکن تیستا سیتلواڑکی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اُردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور ترجمان جاوید جمال الدین نے بھی ایک بیان میں کہاہے کہ تیستا کی گرفتاری جمہوریت کا گلا گھونٹنے کےمترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسوسی ایشن کے صدر خلیل زاہد نے بھی س کی سخت مذمت کی ہےاور اسے انتقامی کارروائی قرار دیاہے۔

واضح رہے کہ جمعہ 24 جون کو سپریم کورٹ کی طرف سے ایک عرضی کو خارج کرنے کے بعد یہ ہوا جس میں تیستا ایک شریک درخواست گزار ہیں ۔ واضح رہے اس عرضی میں 2002 کے گجرات فسادات کیس کے سلسلے میں نچلی عدالت کے حکم کے خلاف اپیل کی گئی تھی۔


واضح رہے معاملہ احمد آباد میں درج کیا گیا تھااور گجرات پولیس نے تیستا کو ان کے ممبئی کے گھر سےلے جا کر سانتا کروز پولیس اسٹیشن اور اس کے بعد احمد آباد میں کرائم برانچ کے ہیڈکوارٹر لے گئی۔
کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے، تیستا اور دیگر، جنہوں نے 2002 کے فرقہ وارانہ تشدد کے متاثرین کے لیے اپنی آواز بلند کی، اب انہیں انتظامیہ کے ذریعہ انتقامی کارروائیوں میں قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔
تیستا سمیت درخواست گزاروں کو عدالتی احکامات پر اعلی عدالت سے رجوع کرنے کا حق ہے۔ تاہم، چونکہ عدالت عظمیٰ نے درخواست گزاروں سے اتفاق نہیں کیا، اس لیے وہ ایگزیکٹیو کو یہ حق نہیں دیتا کہ وہ ان لوگوں کے خلاف وچ ہنٹ شروع کرے جنہوں نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے نتائج پر سوال اٹھایا تھا۔

صحافت میں تقریباً دو دہائیوں تک کام کرنے کے بعد تیستا انسانی حقوق کی ایک سرگرم کارکن بن گئیں اور شہری حقوق کے ادارے سٹیزن فار پیس اینڈ جسٹس کے سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔


یہ ناقابل قبول ہے کہ جو شخص سیول انصاف کے لیے لڑ رہا ہے اس پر ثبوت گھڑنے اور خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا جائے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ انتقام کی سیاست کے خاتمے اور ان کے خلاف الزامات کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وہ ہر جگہ کے صحافیوں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انصاف کے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں اور تیستا کی جلد از جلد رہا ئی کو یقینی بنائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */