پرینکا گاندھی سے لپٹ کر زار و قطار روئی ہاتھرس متاثرہ کی ماں، دیکھیں ویڈیو...

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے عصمت دری متاثرہ کی روتی ہوئی والدہ کو سمجھایا اور کہا کہ وہ انصاف ملنے تک ان کا ساتھ دیں گی، انصاف کی اس لڑائی کو کسی بھی حال میں ختم نہیں ہونے دیں گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

وشو دیپک

کافی جدوجہد کے بعد آج بالآخر کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اجتماعی عصمت دری کی شکار 19 سالہ معصوم لڑکی کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے ہاتھرس پہنچے۔ پرینکا گاندھی جب متاثرہ کے گھر میں داخل ہوئیں تو ایک خوف اور ماتم کا ماحول تھا۔ اپنی بیٹی پر ہوئی بربریت اور پھر اس کی موت کے غم میں نڈھال ہوئی والدہ پرینکا گاندھی کو دیکھ کر اس کے گلے لگ گئیں اور زار و قطار رونے لگیں۔ پرینکا گاندھی نے انھیں کسی طرح سمجھایا اور کہا کہ وہ انصاف ملنے تک ان کا ساتھ دیں گی اور انصاف کی اس لڑائی کو کسی بھی حال میں ختم نہیں ہونے دیں گی۔ 'قومی آواز' کے قارئین کے لیے پیش ہے وہ ویڈیو جس میں عصمت دری متاثرہ کی ماں پرینکا گاندھی کے گلے لگ کر رو رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */