ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو لگائی گئی ویکسین

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68 لاکھ 48 ہزار 417 افراد کووڈ ویکسین لگائی گئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ کووڈ ویکسینیشن 101.30 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68 لاکھ 48 ہزار 417 افراد کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ آج صبح 7 بجے تک کووڈ ویکسینیشن کی کل تعداد 101 کروڑ 30 لاکھ 28 ہزار 411 تک ہو گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران 17677 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 35 لاکھ 32 ہزار 126 ہو گئی ہے۔ بحالی کی شرح 98.16 فیصد ہے۔ اسی دوران جان لیوا وبا کے 16326 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔


اس وقت ملک میں ایک لاکھ 73 ہزار 728 کووڈ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ہلاک خیز وبا کی شرح 0.51 فیصد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس دوران کل 13 لاکھ 64 ہزار 681 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک ہندوستان میں کل 59 کروڑ 84 لاکھ 31 ہزار 162 ٹسٹ کیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔