پٹنہ: یوم بہار کے موقع پر کھانا کھانے والے 150 سے زیادہ اسکولی بچے بیمار، اسپتال میں میں داخل

بیمار بچوں کا کہنا ہے کہ انہیں کھانے کے اسٹال پر جو کھانا ملا تھا، انہوں نے صرف وہی کھانا کھایا تھا۔ کھانے میں انہیں چاول، دال، سبزی اور اچار ملا تھا اور انہیں صبح کے ناشتہ میں کچوریاں دی گئی تھیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: یومِ بہار کے موقع پر دوپہر کا کھانا کھانے والے 150 سے زیادہ اسکولی بچے فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آئی اے این ایس نے ذرائع کے حوالہ سے اطلاع دی ہے کہ کئی بچوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

غور طلب بات یہ ہے کہ ریاست میں 22 مارچ کو یوم بہار منایا گیا تھا اور اس دن ریاستی راجدھانی پٹنہ کے گاندھی میدان پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی شامل ہوئے تھے۔ اس تقریب میں ریاست بھر سے اسکولی بچوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ بہار میں کورونا کے سبب دو سال کے بعد یوم بِہار منایا گیا۔


کھانا کھانے کے بعد بچوں کی طبیعت بگڑ گئی۔ انہیں الٹی، گھبراہٹ اور پیٹ درد کی شکایت ہونے لگی۔ بچوں کا علاج پٹنہ کے میڈیکل کالج اور گاندھی میدان میں ہیلتھ کیمپ لگاکر علاج کیا جا رہا ہے۔ پٹنہ کی سول سرجن ویبھا سنگھ نے بتایا کہ تمام بچوں کی حالت مستحکم ہے۔

بڑے پیمانے پر بچوں کے بیمار ہونے کے سبب انتظامہ کے ہاتھ پیر پھول گئے۔ محکمہ صحت اور فوڈ سیکورٹی کی جانب سے معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ بیمار بچوں کا کہنا ہے کہ انہیں کھانے کے اسٹال پر جو کھانا ملا تھا، انہوں نے صرف وہی کھانا کھایا تھا۔ کھانے میں انہیں چاول، دال، سبزی اور اچار ملا تھا اور انہیں صبح کے ناشتہ میں کچوریاں دی گئی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔