ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 14 ہزار سے زائد نئے متاثرین، 549 مریضوں کی موت

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14313 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کے اعدادوشمار بڑھ کر تین کروڑ 42 لاکھ 30 ہزار 663 ہو گئے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14 ہزار سے زیادہ معاملے درج کیے گئے ہیں۔ اس درمیان ملک میں جمعہ کے روز 56 لاکھ 91 ہزار 175 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب پانچ کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 14313 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کے اعدادوشمار بڑھ کر تین کروڑ 42 لاکھ 30 ہزار 663 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 13 ہزار 543 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 33609059 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 221 اضافے سے ایک لاکھ 64 ہزار 382 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 549 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد چار لاکھ 56 ہزار 322 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر0.47 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.19 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔


کیرالہ اس وقت فعال معاملات میں پہلے نمبر پر ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 603 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ اب ان کی تعداد بڑھ کر 79331 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 6648 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4843576 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 471 مریضوں کی موت کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 31156 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں، ایکٹیو کیسز کم ہو کر 22084 ہو گئے ہیں جبکہ مزید 36 مریضوں کی موت سے اموات کی تعداد بڑھ کر 140170 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1584 بڑھ کر 6447038 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔