’مہنگائی اور بے روزگاری کے اضافے کے سبب غریبوں کے سامنے روزی روٹی کا مزید مسئلہ‘

آصف صدیقی نے کہا کی روز بروز پٹرول، ڈیزل، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے سبب عام کھانے پینے کی اشیاء یہاں تک کہ سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ غریبوں کی پہنچ سے پیاز تو دور ہو چکی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پرتاپ گڑھ: ملک میں جب سرمائے داروں کے مفاد کے لئے حکومت کوشاں رہے گی تو ایسے حالات میں مہنگائی و بے روزگاری میں اضافہ لازمی ہے ۔آج حالات یہ ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کے سبب کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں جس کے سبب عام شخص خصوصی طور سے وہ غریب شخص جو روز سو دو سو روپیہ کما کر اپنے گھر کا خرچ چلاتا ہے اس کے سامنے روزی روٹی کا مزید مسلہ ہے۔ مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے نائب صدر و سینئر لیڈر آصف نظام الدین صدیقی نے جاری پریس ریلیز کے ذریعہ مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔

آصف صدیقی نے کہا کی روز بروز پٹرول، ڈیزل، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے سبب عام کھانے پینے کی اشیاء یہاں تک کہ سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ غریبوں کی پہنچ سے پیاز تو دور ہو چکی ہے۔ سرسوں وغیرہ کے تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافے سے عام عوام اس سے متاثر ہیں۔


انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے منافع خوری و ذخیرہ اندوزی میں اضافہ کیا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ عام شخص کو آج سب سے بڑا مسلہ گیس، تیل، ساگ سبزی، دال و چاول اور خوردنی اشیاء کا ہے۔ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کی کثیر تعداد روزگار کی تلاش میں در در بھٹکنے پر مجبور ہے۔ حکومت عوام کو درپیش روز مرہ زندگی کے مختلف مسائل کا حل تلاش کرنے سے قاصر نظر آرہی ہے۔

آصف صدیقی نے کہا کہ بی جے پی جب سے اقتدار میں آئی ہے اس نے عام عوام کے مفاد کے برعکس صرف سرمائے داروں کے مفاد کے لئے کوشاں ہے۔ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمت مستحکم ہونے کے باجود مسلسل قیمتوں میں اضافہ یہی اشارہ کرتا ہے کہ حکومت کو تیل کمپنوں کے مفاد کی زیادہ فکر ہے۔ انہوں نے حکومت سے ٹیکس کو گھٹا کر مہگائی پرکنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ عام لوگوں کو راحت مل سکے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔