پارلیمان کے مانسون اجلاس سے قبل اسپیکر نے طلب کیا کُل جماعتی اجلاس

مودی حکومت اس مانسون اجلاس کے لئے متعدد بل پیش کرنے جا رہی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ مجموعی طور پر 24 نئے بلوں کو پارلیمان میں پیش کیا جائے گا

مانسون اجلاس
مانسون اجلاس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس پیر 18 جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ جس میں تقریباً 24 نئے بل پیش کرنے کی تجویز ہے۔ اسپیکر نے پارلیمنٹ کے اس اجلاس سے عین قبل ایک آل پارٹی میٹنگ طلب کی ہے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا ہفتہ کی شام 4 بجے پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ میں سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں پارلیمانی اجلاس میں کام کاج اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں تمام اہم جماعتوں کے رہنما شرکت کر سکتے ہیں۔

مودی حکومت اس مانسون اجلاس میں کئی نئے بل پیش کرنے جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کل 24 نئے بل پارلیمنٹ میں پیش جائیں گے، جنہیں اسی اجلاس میں پاس کرانے کی کوشش کی جائے گی۔ ان بلوں میں کوآپریٹو سیکٹر میں اصلاحات اور ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق اہم بل بھی شامل ہیں۔ تاہم کچھ بل ایسے ہیں جن پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ ہو سکتا ہے۔


ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز (ترمیمی) بل 2022 کو بہت اہم بل قرار دیا جا رہا ہے۔ امت شاہ نے کوآپریٹو کی وزارت کی اضافی کمان سنبھالنے کے بعد ہی اس پر کام شروع کر دیا تھا۔ اس بل کا بنیادی مقصد ایک سے زیادہ ریاستوں میں کام کرنے والے تقریباً 1500 کوآپریٹو اداروں کے کام میں شفافیت لانا اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے وسائل کو متحرک کرنے کا اختیار دینا ہے۔

پریس اینڈ رجسٹریشن آف پیریوڈیکلز بل 2022 بھی بہت اہم ہے کیونکہ اس بل کے ذریعے پہلی بار ڈیجیٹل میڈیا کو بھی میڈیا کے ایک حصے کے طور پر شامل کرنے کا التزام کیا گیا ہے۔ نیا بل 1867 کے پرانے قانون کو بدل کر نیا قانون بنانے کے لیے لایا جا رہا ہے۔ بل میں ڈیجیٹل میڈیا کے رجسٹریشن کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔


پارلیمنٹ کے اس مانسون اجلاس میں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے بھی تمام مسائل پر حکومت کو گھیرنے کی تیاری کر لی ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے آئندہ مانسون اجلاس کے دوران دونوں ایوانوں میں مہنگائی، بے روزگاری، فوجی بھرتی کی نئی 'اگنی پتھ' اسکیم، تحقیقاتی ایجنسیوں کے مبینہ غلط استعمال اور مفاد عامہ کے کئی دیگر مسائل کو اٹھائے گی۔ یہ فیصلہ پارٹی کے پارلیمانی امور کے اسٹریٹجک گروپ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کی۔

خیال رہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 18 جولائی سے شروع ہوگا اور 12 اگست تک چلے گا۔ اس کی کل 26 دنوں کی مدت میں 18 نشستیں ہوں گی۔ پارلیمنٹ کا یہ اجلاس خاص ہونے والا ہے، کیونکہ 18 جولائی کو صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ بھی ہونی ہے۔ دوسری جانب نائب صدر کا انتخاب 6 اگست کو ہوگا۔ اگر نائب صدر کے عہدے کے لیے بلا مقابلہ انتخاب نہیں ہوتا، تو اسی دن ووٹوں کی گنتی بھی کی جائے گی۔

बता दें कि संसद का मानसून सत्र 18 जुलाई को शुरू होकर 12 अगस्त तक चलेगा. इसमें कुल 26 दिनों की अवधि में 18 बैठकें होंगी. संसद का यह सत्र खास रहने वाला है, क्योंकि 18 जुलाई को राष्ट्रपति पद के चुनाव के लिए मतदान भी होना है. दूसरी ओर, उपराष्ट्रपति का चुनाव 6 अगस्त को होगा. उपराष्ट्रपति पद के लिए अगर निर्विरोध निर्वाचन नहीं हुआ तो उसी दिन मतों की गणना भी होगी.

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔