مودی حکومت نے ’بیٹی بچاو، بیٹی پڑھاؤ‘ کو بھی نہیں چھوڑا، تشہیر پر اڑائی آدھی سے زیادہ رقم

راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے ’بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو‘ کے تحت مختص فنڈ کا 56 فیصد سے زیادہ پیسہ اس کی تشہیر و نشریات پر خرچ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: مرکز کی مودی حکومت نے سال 2015 کی ابتدا میں بڑے بڑے دعوں کے ساتھ ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ منصوبہ کی شروعات کی تھی۔ اب چار سال کے بعد مودی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے اس منصوبہ کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس کا ہدف بیٹیوں کو بچانا نہیں بلکہ خود کی تشہیر کرنا تھی۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے ایک تازہ رپورٹ کے بہانے وزیراعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے ’بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو‘ کے تحت مختص فنڈ کا 56 فیصد سے زیادہ پیسے اس کی تشہیر و نشریات پر خرچ کیے ہیں۔

راہل گاندھی نے ’مودی بچاو اشتہار چلاو‘ عنوان کے ساتھ ٹوئٹ کر کے وہ خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 15-2014 سے 19-2018 کے درمیان ’بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو‘ کے لئے مختص فنڈ کا 56 فیصد سے زیادہ پیسہ تشہیر و نشریات پر خرچ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ٹھیک برعکس اضلاع اور ریاستوں کو 25 فیصد سے کم پیسہ الاٹ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں اس کے لئے 19فیصد سے زیادہ رقم جاری نہیں کی گئی۔

اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ اس دوران 25 فیصد سے بھی کم پیسہ ضلعوں اور ریاستوں کو الاٹ کیا گیا۔ جبکہ حکومت کی طرف سے منصوبہ کی تقریباً 19 فیصد رقم جاری ہی نہیں کی گئی۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے خواتین اور اطفال کی فلاح و بہبود کے وزیرمملکت وریندر کمار کے چار جنوری کو لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسکیم کے تحت 644 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں سے صرف 159 کروڑ روپیہ ہی اضلاع اور ریاستوں کو بھیجا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔