اجمیر: میڈیا پاکستانی قافلے کی آمد و رفت کی رپورٹنگ سے گریز کرے... ضلع انتظامیہ

اجمیر ضلع انتظامیہ نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس میں شرکت کرنے آ رہے پاکستانی زائرین کے قافلے کی سلامتی کے پیش نظر ان کی آمد و رفت کی رپورٹنگ کرنے سے گریز کریں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اجمیر: راجستھان میں اجمیر ضلع انتظامیہ نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس میں شرکت کرنے آرہے پاکستانی زائرین کے قافلے کی سلامتی کےپیش نظر ان کی آمدورفت کی رپورٹنگ کرنے سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

ضلع کلکٹر وشو موہن شرما اور پولس سپرنٹنڈنٹ کنور راشٹردیپ نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستانی زائرین کا قافلہ مذہبی دورے پر درگاہ زیارت کے لئے آرہا ہے اور جس طرح کے حالات ہیں اس کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ان کے سامنے سب سے بڑا چیلنج قافلہ کو سلامتی مہیا کرانے کی ہے۔


اسی وجہ سے انہوں نے ویزا کی شرطوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی زائرین کے کسی بھی رکن کو میڈیا کے سامنے بولنے اور بائٹ دینے کاکوئی اختیار نہیں ہے لہذا میڈیا بھی ان سے بات چیت کرنے اور بائٹ لینے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی دستہ کی سلامتی ان کی پہلی ترجیح ہے ۔اس لئے میڈیا قافلے کے کسی بھی رکن کی آمدرفت کو عام نہ کریں اور نہ ہی کسی کی شناخت ظاہر کی جائے۔

پولس سپرنٹنڈنٹ راشٹردیپ نے کہا ہےکہ 2015 سے پہلے ماحول دوسرا تھااور موجودہ ماحول مختلف ہے۔ تقریبا تین برسوں کے بعد آرہے پاکستانی قافلے کو اس مرتبہ زبردست سیکورٹی کے درمیان گروپوں میں ہی رکھا جائے گا۔ وہ یہاں چادر چڑھانے کے ساتھ زیارت کریں گے اور محفلوں میں شرکت کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔