میڈیا ملک اور معاشرے میں بہت تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سوچھ بھارت مشن اور حکومت کے دیگر پروگراموں کو عوام الناس تک پہنچانے میں میڈیا کی اہمیت ثابت ہو چکی ہے

وزیر اعظم مودی / ویڈیو گریب
وزیر اعظم مودی / ویڈیو گریب
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ میڈیا ملک اور معاشرے میں بہت تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے، یہ بات سوچھ بھارت مہم اور حکومت کے دیگر پروگراموں کو عوام الناس تک پہنچانے میں میڈیا کی مہم سے حالیہ دنوں میں پھر سے ثابت ہوچکی ہے۔

ماتر بھومی اخبار کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کرنے کے لیے آج منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرمودی نے کہاکہ میں نے دیکھا ہے کہ میڈیا کس طرح تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے، مثال کے طور پرسوچھ بھارت ابھیان کو گھر گھر لے جانے میں ہر میڈیا نے مشن کے طورپر کام کیا۔ اسی طرح میڈیا نے یوگا فٹنس اور بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم کو فروغ دینے میں بہت حوصلہ افزا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام موضوعات ایسے ہیں جو سیاست اور سیاسی جماعتوں کے کردار سے بڑھ کر ہیں۔ یہ مہم ملک کو آنے والے سالوں میں ایک بہتر ملک بنانے کی ہے۔

مسٹر مودی نے کہا کہ ماتربھومی اخبار نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف ہندوستان کے لوگوں کو متحد کرنے کے لیے ملک کے کونے کونے میں قائم اخبارات اور رسائل کی شاندار روایت کا ایک اہم حصہ ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ماتر بھومی اخبار مہاتما گاندھی کے نظریات سے متاثر ہو کر قائم کیا گیا تھا اور اس کا مقصد ملک کی تحریک آزادی کو مضبوط بنانا تھا، یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو اپنے قدموں پر کھڑا ہے، اس وقت بہت کم اخبار ایسے ہوتے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔