ایم سی ڈی الیکشن: دہلی کانگریس صدر چودھری انل کمار نے پارٹی کا ’تھیم سانگ‘ جاری کیا

دہلی میونسپل کارپوریشن انتخاب کے پیش نظر دہلی پردیش کانگریس صدر چودھری انل کمار نے آج پارٹی کا تھیم سانگ جاری کیا اور انتخابی تشہیر کے لیے دہلی بھر میں آٹو رکشہ فلیگ آف کیا۔

تصویر بذریعہ پریس ریلیز
تصویر بذریعہ پریس ریلیز
user

قومی آوازبیورو

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار نے آج دہلی میونسپل کارپوریشن انتخاب کے پیش نظر کانگریس کا تھیم سانگ ریلیز کیا اور ہر وارڈ کے لیے آٹو رکشہ کو فلیگ آف کر کے روانہ کیا۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس صدر کے علاوہ دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابی مہم کمیٹی کے چیئرمین سبھاش چوپڑا، کوآرڈنیشن کمیٹی کے چیئرمین دیویندر یادو، میڈیا کمیٹی کے چیئرمین انل بھاردواج، تشہیر کمیٹی کے سربراہ ہری شنکر گپتا وغیرہ موجود تھے۔

ایم سی ڈی الیکشن: دہلی کانگریس صدر چودھری انل کمار نے پارٹی کا ’تھیم سانگ‘ جاری کیا

کانگریس کے تھیم سانگ کو ریلیز کرتے ہوئے چودھری انل کمار نے کہا کہ ’’کانگریس کے تھیم سانگ میں ہم نے کانگریس کے 15 سال کی تاریخ، یعنی شیلا دیکشت جی کی چمچماتی ہوئی دہلی کو دکھایا ہے، جو کانگریس حکومت کے تعاون سے ہی ممکن ہوا تھا۔ اس میں دوڑتی میٹرو، بڑھتی سڑکیں، بہتر آب و ہوا اور صاف صفائی کے انتظام سے ہر دہلی کا باشندہ خوشحال اور ترقی میں برابر کا شریک دکھائی دے رہا ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ گانے کے ذریعہ سے ایک اعتماد کے ساتھ دہلی کی عوام کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ شیلا جی کی دہلی کتنی اچھی تھی، اور ایک بار پھر کانگریس اسی طرح عوام کے لیے بہتر کام کرے گی۔


چودھری انل کمار کا کہنا ہے کہ کانگریس کے تھیم سانگ میں موجودہ عآپ حکومت کی آلودہ اور گندی دہلی اور بی جے پی نے 15 سالوں میں ایم سی ڈی میں جو بدعنوانی پھیلائی ہے، اس کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ بی جے پی اور عآپ نے دہلی کی آب و ہوا کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے، گندگی اور کوڑے کے ڈھیر سے دہلی کو پاٹ دیا ہے۔ انھوں نے دہلی کی ہوا پانی کے ساتھ راجدھانی کی سیاست کو بھی آلودہ کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔