حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے دفعہ 144 کا لے رہی ہے سہارا: مایاوتی

مایاوتی نے یوگی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت پر اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے دفعہ 144 کا سہارا لے کر سیاسی پارٹیوں کی ٹیموں کو سون بھدر نہیں جانے دے رہی ہے۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی
بی ایس پی سپریمو مایاوتی
user

یو این آئی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے نظم ونسق کے حوالے سے اترپردیش کی یوگی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت پر اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے دفعہ 144 کا سہارا لے کر سیاسی پارٹیوں کی ٹیموں کو سونبھدر نہیں جانے دے رہی ہے۔

مایاوتی نے سنیچر کو اس ضمن میں اپنے ٹوئٹ میں لکھا’’ یو پی حکومت جان۔مال کی سیکورٹی و مفاد عامہ کے معاملات میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے دفعہ 144 کا سہارا لے کر کسی کو بھی سونبھدر نہیں جانے دے رہی ہے۔ پھر بھی مناسب وقت پر وہاں جاکر متاثرین کی ہر ممکن مدد کرانے کا بی ایس پی لیجسلیچر پارٹی کوہدایت دی گئی ہے۔ حکومت کی لاپرواہی اس قتل عام کی اہم وجہ ہے‘‘۔

بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ ملک میں آئےدن سماج پر ہورہے مظالم کے لئے مرکز میں رہی کانگریس و اب بی جے پی حکومتیں برابر کی ذمہ دار ہیں۔ جو بھی پارٹی اقتدار سے باہر رہتی ہے وہ ان کے استحصال پر گھڑیالی آنسو بہاتی ہے۔

بی ایس پی سپریمو نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا ’’یو پی کے سونبھدر میں قبائلی سماج کا استحصال و ہراسانی، ان کی زمین سے بے دخلی و اب قتل عام ریاستی بی جے پی حکومت کی نظم ونسق کے معاملے میں فیل ہونے کا واضح ثبوت ہے۔یو پی ہی ملک کی عوام بھی ان سب سے سے کافی فکر مند ہے جبکہ بی ایس پی کی حکومت میں ایس ٹی سماج کے مفاد کا بھی خاص خیال رکھا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔