لوک سبھا انتخابات: مایاوتی کی کل میٹنگ، امیدوارں کا اعلان متوقع

اطلاعات کے مطابق بی ایس پی سپریمو نے لوک سبھا انتخابات کے لئے متعدد پارلیمانی حلقوں میں لوک سبھا انچارج نامزد کیے ہیں اور وہی پارٹی کے ممکنہ امیدوار مانے جاتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: عام انتخابات کے پیش نظر بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی کی پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں کے ساتھ اتوار کو ایک اہم میٹنگ متوقع ہے۔ جس میں وہ پارلیمانی امیدواروں کے ناموں کی فہرست کو حتمی شکل دے سکتی ہیں۔ بی ایس پی سربراہ 45 دونوں کے گیپ کے بعد جمعہ کو واپس لکھنؤ میں آئیں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بی ایس پی سپریمو نے لوک سبھا انتخابات کے لئے متعدد پارلیمانی حلقوں میں لوک سبھا انچارج نامزد کیے ہیں اور وہی پارٹی کے ممکنہ امیدوار مانے جاتے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ان لیڈروں نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز بھی کردیا ہے اور اب صرف رسمی طور پر پارٹی کی جانب سے اعلان کیا جانا باقی ہے۔

دراصل مایاوتی 15 جنوری کو اپنا جنم دن منانے کے بعد شام کو ہی دہلی چلی گئی تھیں، جس کے بعد وہ جمعہ کی شام کو ہی لکھنؤ لوٹی ہیں۔ ایسے حالات میں مایاوتی کا لکھنؤ آنا کافی اہم مانا جاتا ہے۔ اس کی وجہ لوک سبھا چناؤ کے لئے امیدواروں کا اعلان بھی کر سکتی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بی ایس پی اترپردیش میں 80 پارلیمانی سیٹوں میں سے 38 پر اپنے امیدوار اتارے گی جبکہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) 37 پارلیمانی حلقوں پر قسمت آزمائی کرے گی۔ جب کہ ایس پی۔بی ایس پی اتحاد نے رائے بریلی اور امیٹھی کو کانگریس کے لئے چھوڑ دیا ہے وہیں تین سیٹوں پر آر ایل ڈی اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔ اس سے قبل ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد کے اعلان کے فوراً بعد بی ایس پی پارلیمانی امیدواروں کی لسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کی بعد میں بی ایس پی نے فرضی قرار دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔