نوپور شرما کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے والے مولانا مفتی ندیم گرفتار

جیسے ہی مولانا مفتی ندیم کی گرفتاری کی خبر سامنے آئی، ان کے حامیوں کی بڑی تعداد کوتوالی تھانہ کے باہر جمع ہونے لگی ہے، لوگوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

نوپور شرما کے ذریعہ حضرت محمدؐ کے خلاف متنازعہ بیان دیے جانے کے بعد سےملک کے حالات لگاتار خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ کبھی نوپور شرما کی حمایت میں جلوس اور ہنگامے ہو رہے ہیں، تو کبھی ان کی مخالفت میں ریلیاں اور تقریریں ہو رہی ہیں۔ اس دوران بوندی میں نوپور شرما کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے والے مولانا مفتی ندیم کو بوندی کوتوالی تھانہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ادے پور قتل واقعہ کے بعد سے ہی مولانا مفتی ندیم کی گرفتاری کا مطالبہ تیز ہو گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل بوندی کلکٹریٹ پر مولانا مفتی ندیم نے نوپور شرما کے خلاف تقریر کی تھی۔ انھوں نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ ’’اگر کوئی آنکھ اٹھائے گا تو اس کی آنکھ نوچ لیں گے، اگر کوئی انگلی اٹھائے گا تو اس کی انگلی توڑ دیں گے، کوئی ہاتھ اٹھائے گا تو ہاتھ کاٹ دیں گے۔ ہمارے محمدؐ پیغمبر کے خلاف بولنے والوں پر کارروائی نہیں کرے گا اور ایکشن نہیں لے گا تو مسلم سماج رد عمل کرنا بھی جانتا ہے۔‘‘


بہرحال، جیسے ہی مولانا مفتی ندیم کی گرفتاری کی خبر سامنے آئی، ان کے حامیوں کی بڑی تعداد کوتوالی تھانہ کے باہر جمع ہونے لگی ہے۔ تھانہ کے باہر لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس فورس میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔