بائیں بازو کے کئی رہنما کورونا کے شکار

سی پی آئی کے قومی سکریٹری اتل کمار انجان نے بتایا کہ اترپردیش میں کورونا وائرس کی ہولناک صورتحال ہے اور حکومت حقائق کو چھپا رہی ہے۔ حکومت کو جلد عوام کی ٹیکہ کاری کرنی چاہیے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے کئی رہنما کووڈ وبا کے شکار ہوئے گئے ہیں اور آئیسولیٹ ہو گئے ہیں۔ آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس (اے آئی ٹی یو سی) کی جنرل سکریٹری امرجیت کور نے ہفتے کے روز یہاں بتایا کہ سی پی آئی کے سینئر رہنما ڈی راجہ اور ایچ مہادیون بھی کورونا متاثر ہیں۔

امرجیت کور نے بتایا کہ ڈی راجہ ٹیسٹ میں کورونا متاثر پائے گئے۔ انھیں کورونا ضابطوں کے تحت آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔ ایچ مہادیون اور ان کی بیوی کو بھی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں سے انھیں چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس کے بعد وہ گھر میں رہ رہے ہیں۔ علاج سے انھیں تیزی سے فائدہ ہو رہا ہے۔


سی پی آئی کی پنجاب یونٹ کے جنرل سکریٹری نرمل دھالی وال بھی کورونا متاثر ہو گئے تھے لیکن اب وہ اس وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ سی پی آئی کی ہریانہ یونٹ کے جنرل سکریٹری بیچو گِری بھی کورونا پوزیٹو پائے گئے ہیں اور انھیں اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ ٹریڈ یونین کے رہنما نے کہا کہ عوام کو قوت مدافعت بڑھانے کے لیے ٹیکہ کاری کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار ٹیکہ لگا دینے کے باوجود عوام کورونا کا شکار ہو جاتے ہیں لیکن قوت مدافعت بڑھنے سے فائدہ ہوتا ہے۔

سی پی آئی کے قومی سکریٹری اتل کمار انجان نے بتایا کہ اترپردیش میں کورونا وائرس کی ہولناک صورتحال ہے اور حکومت حقائق کو چھپا رہی ہے۔ حکومت کو جلد عوام کی ٹیکہ کاری کرنی چاہیے اور اسپتالوں میں بہتر میڈیکل سہولت مہیا کروانی چاہیے۔ اتل انجان نے کہا کہ عوام کو آخری رسومات کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لاشوں کو جلانے کے لیے عوام کو ٹوکن دیا جا رہا ہے جس کے سبب انھیں شدید مشکلات ہو رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔