منی پور حکومت کورونا وباکےاس دور میں عوام کو صرف ٹھگ رہی ہے: کانگریس

بی جے پی کی منی پور حکومت مسلسل پٹرول پر ٹیکس بڑھا کر اور عوام کو کووڈ وبا سے لڑنے کے لیے کچھ بھی نہیں دے کر دوہری سیاست کر رہی ہے۔

ئل علامتی تصویرآئی اے این ایس
ئل علامتی تصویرآئی اے این ایس
user

یو این آئی

منی پور کانگریس کے صدر گووند داس کونتھوجم نے منگل کے روز کہا کہ کووڈ-19 وبا کے دوران منی پور کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت کا رویہ غریب مخالف رہا اور اس نے عام لوگوں کی کوئی مدد نہیں کی۔

مسٹر کونتھوجم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پوچھا کہ کووڈ وبا کے دوران بی جے پی حکومت نے منی پور کے عوام کو کتنے کروڑ واپس دیے ہیں۔ انہوں نے پوچھا ٍٍکہ کیا حکومت نے کسی معاشی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کچھ بھی دینے کے بجائے حکومت نے بھاری ٹیکس اکٹھا کیا۔


ڈیزاسٹر کے دوران حکومت کی جانب سے بہ ضابطہ استعمال کی ضروری اشیاء عطیہ کیا جانا آئینی ذمہ داری ہے۔ کانگریس کے صدر نے کہا کہ وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ نے پوچھا تھا کہ گزشتہ کانگریس حکومتوں نے 15 سال میں ریاست کے لیے کیا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر سنگھ اس وقت کے وزیراعلیٰ او ایبوبی سنگھ کی صدارت والی کابینہ کا حصہ تھے اور کانگریس حکومت کے ترجمان تھے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت مسلسل پٹرول پر ٹیکس بڑھا کر اور عوام کو کووڈ وبا سے لڑنے کے لیے کچھ بھی نہیں دے کر دوہری سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر بیرین سنگھ نے پوچھا تھا کہ اگر کہیں سے فائدہ نہیں ملا تو وزیراعظم نریندر مودی مفت چاول اور مفت دوائیں اور مفت ویکسین کیسے دے سکیں گے۔ کیا مفت کی اشیاء آسمان سے گریں گی؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */