الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس آج، مہاراشٹر-ہریانہ اسمبلی انتخابات کا ہو سکتا ہے اعلان

2014 میں مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان 20 ستمبر کو ہوا تھا اور 15 اکتوبر کو پولنگ ہوئی تھی۔ انتخابی نتائج 19 اکتوبر کو آئے تھے۔

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن
user

قومی آوازبیورو

انتخابی کمیشن نے آج دوپہر 12 بجے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انتخابی کمیشن پریس کانفرنس کے دوران مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر سکتا ہے۔ ایسا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کمیشن اکتوبر میں دو ریاستوں میں انتخابات کرا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں جھارکھنڈ میں دسمبر کے مہینے میں اسمبلی انتخابات ہونے کا امکان ہے۔ جمعرات کو انتخابی کمیشن کے تینوں کمشنر مہاراشٹر کے دورہ پر تھے۔ اس دوران انھوں نے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔


2014 میں مہاراشٹر اور ہریانہ میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان 20 ستمبر کو ہوا تھا۔ 15 اکتوبر کو ووٹنگ ہوئی تھی جب کہ انتخابی نتائج کا اعلان 19 اکتوبر کو ہوا تھا۔ اس کے علاوہ جھارکھنڈ میں 25 نومبر سے 20 دسمبر کے درمیان اسمبلی انتخابات ہوئے تھے اور نتائج 23 دسمبر کو آئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ہریانہ، مہاراشٹر اور جھارکھنڈ تینوں ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ ایسے میں بی جے پی کے سامنے ان تینوں ریاستوں میں واپسی کرنے کاا بڑا چیلنج ہے۔ دوسری طرف کانگریس ان تینوں ہی ریاستوں میں واپسی کی کوششوں میں مصروف ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Sep 2019, 11:10 AM