مہاراشٹر حکومت نے گورنر کو سرکاری طیارے سے دورے کی اجازت نہیں دی 

گورنر کے دفتر سے جاری اطلاع کے مطابق مسٹر کوشیاری دہرادون کے دورے کی اطلاع دو فروری کو ہی دے دی گئی تھی لیکن نھیں مطلع کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے سرکاری طیارے سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

فائل تصویر آئی اےاین ایس 
فائل تصویر آئی اےاین ایس
user

یو این آئی

مہاراشٹر حکومت نے جمعرات کو گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو سرکاری طیارے سے دہرادون کی سفر کرنے کی اجازت نہیں دی۔

سرکاری طیارے سے سفر کی اجازت نہ ملنے کے سبب مسٹر کوشیاری اور ان کے کچھ معاون اسپائس جیٹ طیارے سے اتراکھنڈ کے لیے روانہ ہو گئے۔ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس نے اس واقعہ پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔مسٹر فڑنویس نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ریاستی حکومت کس قدر مغرور ہو گئی ہے۔


رپورٹ کے مطابق مسٹر کوشیاری دہرادون میں گزٹڈ افسران کے ایک پروگرام میں حصہ لینے کے لیے صبح 10 بجے اپنے دیگر معاونین کے ساتھ ہوائی اڈے پہنچ گئے۔ مسٹر کوشیاری کو مطلع کیا گیا کہ انھیں سرکاری طیارے سے سفر کی اجازت نہیں ہے لیکن کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔

گورنر کے دفتر سے جاری اطلاع کے مطابق مسٹر کوشیاری دہرادون کے دورے کی اطلاع دو فروری کو ہی دے دی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ کے دفتر کو بھی اس کی اطلاع دے دی گئی تھی۔ گورنر اپنے دیگر معاونین کے ساتھ جب چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو انھیں مطلع کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے سرکاری طیارے سے سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ اس کے بعد مسٹر کوشیاری دوسرے طیارے سے 12:15 بجے دہرادون کے لیے روانہ ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔