تناؤ کو ختم کرنے کیلئے یونانی طب میں بہت کچھ ہے: پروفیسر عاصم علی خان

یونانی اطباء دماغی ٹانک کے طور زیادہ پروٹین والے بیج کااستعمال کرتے ہیں اور تناؤکو دور کرنے کے لئے کچھ ہربل تیل سے مالش کا بھی مشورہ دیتے ہیں۔

فائل تصویر بشکریہ سی سی آر یو ایم
فائل تصویر بشکریہ سی سی آر یو ایم
user

یو این آئی

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19)کی وجہ سے ابھرنے والے مختلف مسائل اور پیدا ہونے والے تناؤ کو ختم کرنے کے لئے یونانی طب میں بہت کچھ موجود ہے جسے اپنا کر تناؤ سے بچا جاسکتا ہے۔ یہ بات سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم) کے ڈائرکٹر جنرل پروفیسر عاصم علی خان نے سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم)، وزارت آیوش، حکومت ہند نے ”کووڈ۔19 وباء کی وجہ سے تناؤ کا حل:یوگ اور یونانی طب کاکردار “ کے عنوان پر منعقدہ ایک ویبینار کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ کووڈ۔19 وباوء کی وجہ سے پیدا ہونے والے تناؤ کو ختم کرنے میں یونی طب کی بہت اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ تناؤ کو ختم کرنے کے لئے یونانی طب میں بہت کچھ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا روایتی نظام صحت قوت مدافعت میں اضافہ کے لئے ایسے طرز زندگی کی سفارش کرتا ہے جو مختلف قسم کے متعدی امراض کے دفاع میں معاون ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونانی طب میں قوت مدافعت میں اضافہ کیلئے مریض کے قوت دفاع کی مضبوطی پر زور دیا جاتا ہے۔


ڈاکٹر رزینہ جبیں،ریسرچ آفیسر،(یونانی) نے ”یونانی طب اور صحت نفسانی“ کے موضوع پر اپنے خطاب میں کہا کہ یونانی طب کے مطابق قوت متفکرہ ایک قدرتی طاقت ہے جو فکر مندی کو قابو میں رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونانی اطباء دماغی ٹانک کے طور زیادہ پروٹین والے بیج کااستعمال کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تناؤکو دور کرنے کے لئے کچھ ہربل تیل سے مالش کا بھی صلاح و مشورہ دیا جاتا ہے۔

”تناؤ کے حل میں یونانی کے کردار کے موضوع پر اپنے خطاب میں، ڈاکٹر کے ٹی اجمل،ڈائریکٹر، کالی کٹ یونانی ہاسپیٹل اینڈ ریسرچ سنٹر نے کہا کہ ریجیمینل ایک ایسی تکنیک اور طریقہ علاج ہے جس کے ذریعہ یونانی طبیب، مریضوں کے گھر، طرز زندگی اور کھانے پینے کے عادت و اطوار کومنظم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمل تناؤ،فکر سمیت مختلف صحت سے متعلق مسائل کے حل اور علاج میں مفید ہے۔


ڈاکٹر ودی راج ایس۔ایچ۔، ریسرچ آفیسر (یوگااینڈ نیچروپیتھی)، سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان یوگا اینڈ نیچروپیتھی نے”کووڈکے دوران تناؤ کے حل میں یوگ کے کردار“ پر خطاب کیا۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر ودی راج نے کہا کہ یوگ ہمیں جسم کی ساخت میں مضبوطی،خود اعتمادی سمیت ذہنی جسمانی لچیلے پن کی صلاحیت پیدا کرتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔