اس مرتبہ بھی ریکارڈ ووٹوں سے فتحیاب ہوں گا: شتروگھن سنہا

بہار کے پٹنہ صاحب لوک سبھا حلقہ سے کانگریس امیدوار شتروگھن سنہا نے آج دعویٰ کیا کہ گذشتہ عام انتخاب کی طرح اس بار بھی وہ انتخاب میں جیت کا بڑا ریکارڈ بنائیں گے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار کے پٹنہ صاحب لوک سبھا حلقہ سے کانگریس امیدوار شتروگھن سنہا نے آج دعویٰ کیا کہ گذشتہ عام انتخاب کی طرح اس بار بھی وہ انتخاب میں جیت کا بڑا ریکارڈ بنائیں گے۔

سنہا نے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد یہاں پہنچنے پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ سال 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں بھی انہیں پٹنہ صاحب کے لوگوں کا پیار ملے گا۔ انہوں نے جس طرح سے سال 2014 کے لوک سبھا انتخاب میں ریکارڈ ووٹوں سے جیت درج کی تھی اس بار اس سے بھی بڑا ریکارڈ بنائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ بہار کے لوگوں نے اپنے بہاری بابو کو ہمیشہ ہی پیار دیا ہے۔

موجودہ ایم پی نے کہاکہ انہوں نے پہلے ہی کہا تھاسچوایشن کوئی بھی ہو لوکیشن وہی رہے گا۔ اپنے وعدہ کو نبھانے وہ پھر سے پٹنہ میںاپنے لوگوں کے مابین آگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پٹنہ اور بہار کے لوگوں نے انہیں بہت سارا پیار دیا ہے۔

سنہا نے پٹنہ صاحب لوک سبھا حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے امیدوار روی شنکر پرساد کے متعلق پوچھے جانے پر کہاکہ ذاتی طور سے ان کی ان سے کوئی لڑائی نہیںہے ۔ پٹنہ صاحب حلقہ میں نظریات کی لڑائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرساد اچھے خاندان کے ہیں اور ان کی وہ بہت ہی قدر کرتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */