الیکشن کمیشن نے ضبط کی 1582 کروڑ کی نقدی، شراب، سونا اور چاندی

الیکشن کمیشن کی جانب سے تین اپریل تک دی گئی تفصیلات کے مطابق مجموعی ضبطی کی کارروائی میں 377.511 کروڑ روپے ضبط کیے گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی گہری نظر یں رکھنے کے نتیجے میں 1582.19 کروڑ روپے نقد، سونا، چاندی، شراب اور نشیلی اشیا ضبط کیے جاچکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تین اپریل تک دی گئی تفصیلات کے مطابق مجموعی ضبطی کی کارروائی میں 377.511 کروڑ روپے ضبط کیے گئے۔ کمیشن سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ 705.701 کروڑ روپے قیمت کی منشیات ضبط کی گئی ہے۔ سب سے زیادہ منشیات پنجاب میں ضبط کی گئی۔ یہاں 116.18 کروڑ روپے قیمت کے 259 کلو گرام منشیات ضبط کی گئی ہے۔

اس دوران 157.489 کروڑ روپے قیمت کی شراب پکڑی گئی، مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 14.38 کروڑ روپے قیمت کی 19.09 ملین لیٹر غیر قانونی طور سے لے جائی جا رہی شراب ضبط ہوئی ہے۔ اتر پردیش میں 35.21 کروڑ قیمت کی 12.34 ملین لیٹر شراب پکڑی گئی ہے۔ راجستھان میں 5.04 کروڑ روپے قیمت کی 2.18 ملین لیٹر جبکہ پنجاب میں 2.49 ملین لیٹر شراب پکڑی گئی جس کی قیمت 4.75 کروڑ روپے ہے۔

سونا، چاندی اور دیگر قیمتی سامان 312.859 کروڑ روپے اور مفت میں بانٹنے کے لئے لے جائی جا رہی 28.629 کروڑ روپے قیمت کی مختلف قسم کی چیزیں پکڑی گئی ہیں۔ تمل ناڈو میں 135.6 کروڑ روپے قیمت کی 884 کلو گرام سونا، چاندی اور دیگر قیمتی سامان ضبط کیے گئے جبکہ اتر پردیش میں 60.29 کروڑ قیمت کی 22.7 کلو گرام سونا، چاندی اور دیگر قیمتی چیزیں پکڑی گئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔