الیکشن 2019: بارہمولہ، جموں اور ادھم پور حلقوں کے لئے 7 نامزدگیاں داخل

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

22 Mar 2019, 9:48 PM

بارہمولہ، جموں اور ادھم پور حلقوں کے لئے 7 نامزدگیاں داخل

سری نگر: جموں وکشمیر میں جمعہ کے روز بارہمولہ، جموں اور ادھم پور پارلیمانی حلقوں کے لئے 7 نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ سرکاری ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا 'بارہمولہ پارلیمانی حلقے کے ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر جی این ایتو کے مطابق آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعہ کو چار نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ اس حلقے میں پہلے مرحلے کے تحت 11 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے'۔ انہوں نے بتایا 'جموں پیپلز کانفرنس کے راجا اعجاز علی ، پی ڈی پی کے عبدالقیوم وانی، نیشنل کانفرنس کے محمد اکبر لون اور ایک آزاد امید وار سیّد امیر سہیل نے اس حلقے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے'۔

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ جموں۔ پونچھ پارلیمانی حلقے کے لئے جمعہ کو مزید دو نامزدگیاں داخل کی گئیں اور یوں اب تک اس حلقے کے لئے کل چار اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا 'الیکشن حکام کے مطابق ڈی سی آفس میں ریٹرننگ آفیسر رومیش کمار کے پاس بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار جگل کشور اور ایک آزاد امید وار سبھاش چندر نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس حلقے کے لئے اب تک اس حلقے کے لئے چار امید واروں نے اپنی نامزدگیا ں داخل کی ہیں ۔ اس حلقے میں 11اپریل کو پہلے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے'۔

22 Mar 2019, 9:09 PM

مغربی بنگال: کوچ بہار میں ٹکٹ تقسیم سے ناراض بی جے پی ورکرو ں نے پارٹی دفتر میں کیا ہنگامہ

کولکاتا: کوچ بہار لوک سبھا حلقے سے نتیش پرمانک جنہوں نے حال ہی میں ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی شمولیت اختیار کی تھی کو امیدوار بنائے جانے کے بعد کوچ بہار میں بی جے پی کے دفتر کے باہر پارٹی ورکروں نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عاید کیا کہ پرمانک سے روپے لے کر امیدوار بنایا گیا ہے۔ پارٹی ورکروں نے دفتر میں داخل ہوکر توڑپھوڑ کی اور ضلع صدر مالتی روا کے ساتھ بدسلوکی اور الزام عاید کیا کہ انہوں نے ایسا کیا ہے۔پارٹی ورکروں نے کہا کہ پارٹی نے ان لیڈروں کونظر انداز کردیا ہے جنہوں نے گزشتہ کئی سالوں سے ترنمول کانگریس کا مقابلہ کررہے ہیں۔ جب کہ ضلع صدر راوا نے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی اعلیٰ قیادت کا ہے۔ ضلع قیادت نے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

راوا نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ہم ضلع سطح سے امیدواروں کے نام کو نہیں بھیجتے ہیں،پارٹی ورکروں کا ناخوش ہونا فطری بات ہے مگر ہم جلد ہی اس اختلافات کو ختم کرلیں گے اور مل کر ترنمول کانگریس کا مقابلہ کریں گے۔پارٹی دفتر میں توڑ پھوڑ پر نوٹس لیتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ جنہیں پارٹی مرکزی قیادت کا فیصلہ قبول نہیں ہے وہ پارٹی چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ گزشتہ تین سالوں سے سخت محنت کررہے ہیں،ہماری پارٹی کیڈر بیس ہے اور ڈسپلن والی پارٹی ہے جنہیں فیصلہ منظور نہیں ہے وہ پارٹی چھوڑدیں۔ذرائع کے مطابق دیپک برمن جو ایک لمبے عرصے بی جے پی کے لیڈر ہیں وہ اب آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑیں گے۔

22 Mar 2019, 8:09 PM

دہلی: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک 384 ایف آئی آر درج

نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے اب تک 384 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور اتنے ہی افراد کوگرفتار بھی کیا گیا ہے۔ دہلی کے چیف الیکشن افسر کے دفتر کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں ایف آئی آر کے 39 معاملے درج کئے گئے ہیں اور 22636 افراد کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 194218 ہورڈنگ ، بینر اور پوسٹروں کو ہٹایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 136 بغیر لائسنس والےہتھیار اور 2146 کارتوس ، بم وغیرہ بھی ضبط کئے گئے ہیں۔


22 Mar 2019, 5:14 PM

بہار مہاگٹھ بندھن کا نقشہ صاف، آر جے ڈی 20 اور کانگریس 9 سیٹوں پر لڑے گی انتخاب

لوک سبھا انتخابات کے لیے بہار مہاگٹھ بندھن میں سیٹوں کی تقسیم ہو گئی ہے۔ آر جے ڈی کے حصے میں 20 اور کانگریس کے حصے میں 9 سیٹیں گئی ہیں۔ مہاگٹھ بندھن میں شامل آر ایل ایس پی کو 5، ہندوستان عوام مورچہ کو 3 سیٹیں اور مکیش ساہنی کی پارٹی وی آئی پی کو بھی 3 سیٹیں ملی ہیں۔ خبروں کے مطابق آر جے ڈی اپنی سیٹ میں سے ایک سیٹ لیفٹ کو دے گی۔

22 Mar 2019, 3:10 PM

بی ایس پی کی پہلی فہرست، فضل الرحمن، کنور دانش اور حاجی یعقوب بنے امیدوار

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی طرف سے عام انتخابات 2019 کے پیش نظر پہلی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ پارٹی طرف سے سنہارپور سیٹ سے فضل الرحمن، امروہہ سیٹ سے کنور دانش علی اور میرٹھ سیٹ سے حاجی یعقوب قریشی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔


22 Mar 2019, 1:01 PM

کرکٹر گوتم گمبھیر بی جے پی میں شامل

مشہور کرکٹ کھلاڑی گوتم گمبھیر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے مرکزی وزرا ارون جیٹلی اور روی شنکر کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ جیٹلی نے گوتم گمبھیر کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پارٹی کی مقبولیت کا پتہ چلتا ہے۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ کہہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کام کاج سے بے حد متاثر ہیں۔

قیاس کیا جارہا ہے کہ پدم شری گوتم گمبھیر کو قومی راجدھانی دہلی کے کسی لوک سبھا حلقہ سے امیدوار بھی بنایا جا سکتا ہے۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق گوتم گمبھیر کے پارٹی میں شامل ہونے سے دہلی میں اس کی پوزیشن مزید مضبوط ہو سکتی ہے اور نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

22 Mar 2019, 12:10 PM

سوال کرنا جمہوی حق: اکھلیش یادو

سماجوادی پارٹی کے رہنما رام گوپال یادو کی طرف سے پلوامہ حملہ پر سوال اٹھانے کے بعد پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ٹوٹ کر کے کہا، ’’ہندوستانی فوج کی قربانی پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا، لیکن سیاسی رہنماؤں سے سوال پوچھا جمہوریت میں ہمارا بنیادی حق ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’اس حکومت کو چاہئے کہ وہ خود کو اس ظاہر نہ کرے جیسے کہ وہ ہندوستانی فوج ہو۔ رہنما جو یہ کہیں کہ سوال نہیں کیا جا سکتا، وہ خطرناک ہیں۔


22 Mar 2019, 11:10 AM

مغربی بنگال، نستھ پرمانک کو ٹکٹ نہ دینے سے حامی ناراض، بی جے پی دفتر پر ہنگامہ

مغربی بنگال کے کوچ بہار سے نستھ پرمانک کو ٹکٹ دینے سے بی جے پی کارکنان ناراض ہو گئے ہیں۔ کارکنان بی جے پی دفتر پر پہنچے اور زبردست ہنگامہ کیا۔ نستھ پرمانک حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں اور انہیں پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے ٹکٹ دیا ہے۔

22 Mar 2019, 9:32 AM

کانگریس نے کیا آندھرا کی 3 لوک سبھا اور 41 اسمبلی سیٹوں کے امیدواروں کا اعلان

نئی دہلی: کانگریس نے آندھرا پردیش کی لوک سبھا کی تین اور اسمبلی کی 41 نشستوں کے لئے امیدواروں کا جمعرات کے روز اعلان کیا جبکہ چار اسمبلی سیٹوں پر پہلے ہی اعلان کئے گئے امیدواروں کو تبدیل کردیا ہے۔

پارٹی ریاست کی 22 لوک سبھا سیٹوں اور اسمبلی کی 132 نشستوں کے امیدوار پہلے ہی اعلان کر چکی ہے۔ پارٹی نے ریاست کی تین لوک سبھا سیٹوں کے لئے امیدواروں کے اعلان کے ساتھ ہی تمام 25 سیٹوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

کانگریس نے وشاکھاپٹنم سے رامنّا کمار پیڈاڈا، وجے واڑہ سے نرهرسیٹّي نرسمہا راؤ اور ناديال لوک سبھا سیٹ سے جے لکشمی نرسمہا یادو کو پارٹی کا امیدوار قرار دیا ہے۔ کانگریس کی لوک سبھا انتخابات کے امیدواروں کی یہ ساتویں فہرست ہے۔

آندھرا پردیش میں سبھی لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لئے 11 اپریل کوووٹ ڈالے جائیں گے۔


22 Mar 2019, 9:32 AM

وزیراعظم مودی بی جے پی کے بزرگوں کی عزت نہیں کرتے: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بزرگ لیڈر لال کرشن اڈوانی کو گجرات کی گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کی جانب سے امیدوار نہ بنائے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعرات کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پارٹی کے بزرگوں کا احترام نہیں کرتے۔

کانگریس کے مواصلات محکمہ کے سربراہ رنديپ سرجےوالا نے ٹویٹ کیا کہ ’’پہلے مسٹر لال کرشن اڈوانی کو جبراً ’مارگ درشک منڈل میں بھیجا گیا، اب ان کی لوک سبھا سیٹ بھی چھین لی گئی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’مودی جی جب بزرگوں کی عزت نہیں کرتے تو وہ عوام کے اعتماد کا احترام کیسے کریں گے۔ بی جے پی کو اقتدار سے باہر کیجئے اور ملک کو بچايے۔

واضح رہے کہ بی جے پی نے آج پارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی جس میں مسٹر اڈوانی کی روایتی نشست گاندھی نگر سے انہیں امیدوار نہیں بنایا گیا ہے۔ گاندھی نگر سے بی جے پی صدر امت شاہ امیدوار کے طور پر اعلان کئے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

/* */