کیرالہ: مندر میں بھیڑ جمع کرنے کے الزام میں بی جے پی رہنما سمیت پانچ افراد گرفتار

خبروں کے مطابق ایروما پٹی کے نرسمہا مندر میں جمعہ کی صبح قریب 100 افراد بھاگوت کتھا کا پاٹھ کر رہے تھے۔ گرفتار افراد میں بی جے پی ریاستی یونٹ کے رہنما ای چندرن، گوپی، سدانند، نارائنن اور رمن شامل ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

تھرسور: کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کے درمیان کیرالہ میں عوامی مقامات پر ہجومی پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے کے معاملہ میں جے پی رہنما اور ایک مندر کے سربراہ سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

سربراہ پر مندر میں مذہبی رسومات کے دوران مجمع لگانے کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایروما پٹی کے نرسمہا مندر میں جمعہ کی صبح قریب 100 افراد بھاگوت کتھا کا پاٹھ کر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق، گرفتار افراد میں بی جے پی ریاستی یونٹ کے رہنما ای چندرن، گوپی، سدانن، نارائنن اور رمن شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا، ’’مندر میں بھاگوت کتھا ہو رہی تھی۔ پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور باقی فرار ہوگئے تھے۔‘‘


انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد کو بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ مرکز کی ہدایات کے مطابق پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے، لیکن پھر بھی شادی کی تقریبات اور سیاسی پروگراموں اور مندروں میں عقیدت مندوں کے ہجوم پر پابندی برقرار ہے۔ کیرالہ کومودی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد بھی اس مندر کو بند نہیں کیا گیا تھا اور لوگ روزانہ پوجا پاٹھ کے لئے اس مندر میں آ رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */