ایل جے پی 119 اسمبلی سیٹوں پر امیدواراتارنے کی تیاری میں مصروف

رکن اسمبلی راجیو تیواری کی صدارت میں منعقد اجلاس میں اسمبلی کی کل 243 میں سے 119 سیٹوں کو نشان زد کیا گیا ہے۔ جہاں پارٹی کی پوزیشن مستحکم ہونے کے ساتھ ہی کارکنان کی گھر۔ گھر تک مضبوط پکڑ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخاب کو لے کر تیاریوں میں مصروف قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے) کی حلیف لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی) آج 119 سیٹوں پر امیدوار اتارنے میں مصروف ہو گئی ہے۔ ایل جے پی کے ریاستی صدر اور سمستی پور سے رکن پارلیمنٹ پرنس راج کی موجودگی میں یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں بہار ایل جے پی پارلیمانی بورڈ کے صدر اور پارٹی کے گوند گنج سے رکن اسمبلی راجیو تیواری کی صدارت میں جائزہ میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اجلاس میں اسمبلی کی کل 243 میں سے 119 سیٹوں کو نشان زد کیا گیا ہے۔ جہاں پارٹی کی پوزیشن مستحکم ہونے کے ساتھ ہی کارکنان کی گھر۔ گھر تک مضبوط پکڑ ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ سبھی 119 اسمبلی حلقوں میں جہاں پارٹی کے امیدوار ہوں گے ان حلقوں سے ممکنہ 22 امیدواروں کا نام بورڈ کے سامنے دینا ہوگا۔ سبھی نشان زد 119 سیٹوں کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا۔ ان سبھی اسمبلی حلقوں میں حالیہ رکنیتی مہم کے ساتھ ہی بوتھ کمیٹی بنائے جانے پر بھی زور دیا گیا۔


اس کے ساتھ ہی جائزہ میٹنگ میں 14 اپریل کوپٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں پارٹی کی ہونے والی ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں وسیع تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریلی کے لئے سبھی کو روڈ میپ بنا کر کام کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ساتھ ہی پارٹی کے قومی صدر اور بہار کے جموئی سے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان سے درخواست کی گئی ہے کہ اسمبلی انتخاب سے قبل پارٹی بہار کے اہم مسائل کے سلسلے میں منشور تیار کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔