اہم خبریں: افغانستان میں ہوئے حملے میں 7 مزدور ہلاک

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

04 Mar 2021, 10:28 PM

افغانستان میں ہوئے حملے میں سات مزدور ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع سوخود میں نامعلوم حملہ آور کے حملے میں فیکٹری کے سات مزدور ہلاک ہو گئے۔ طلوع نیوز کے مطابق صوبائی پولیس چیف میجر جنرل جمعہ گل ہمت نے بتایا کہ عمارت کی تعمیر میں مصروف سات مزدوروں کو بدھ کی رات ہلاک کردیا گیا۔ یہ حملہ نامعلوم حملہ آوروں نے کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد فیکٹری مزدور ہیں۔ سب بامیان کے رہائشی ہیں۔ جائے واقع سے لی گئی تصویروں کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سب کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ ان کے ہاتھ بھی بندھے ہوئے تھے۔ ابھی تک اس حملے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ابھی تک کسی دہشت گرد تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

04 Mar 2021, 4:39 PM

رام مندر کا چندہ مانگنے والوں نے ’دھرم‘ سے باہر نکالنے کی دھمکی دی! نانا پٹولے کا دعویٰ

مہاراشٹر کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہا، ’’بھگوان شری رام جی کے نام پر چندہ لینے والے کچھ لوگ میرے پاس آیے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ 30 سال پہلے آپ مندر بنانے کے لیے پیسے لے کر گیے تھے وہ پیسے کہاں گیے؟ تو انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے پیسے نہیں دیے تو آپ کو دھرم سے باہر نکال دیں گے۔‘‘

04 Mar 2021, 4:02 PM

اکشر، اشون اور سراج کی شاندار گیندگازی، انگلینڈ کی ٹیم 205 رنوں پر سمٹی

ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا چوتھا اور آخری میچ احمد آباد کے نریندر مودی پر کھیلا جا رہا ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد انگلینڈ کی پہلی اننگز پہلے بیٹنگ کرنے آئی اور 205 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے سب سے زیادہ 55 رنز بنائے۔ جبکہ ہندوستان کی طرف سے اکشر پٹیل (4 وکٹ)، آر اشون (3 وکٹ) اور محمد سراج (2 وکٹ) نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کی کمر توڑ دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔