دہلی میں ہلکی بارش، ہوا کا معیار انتہائی خراب

محکمہ موسمیات کے مطبق دن کے وقت گرج کے ساتھ بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: قومی دارالحکومت اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بدھ کی صبح ہلکی بارش ہوئی جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 10.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے چار ڈگری زیادہ ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی اور اس کے ملحقہ علاقوں کیتھل، نروانہ، فتح آباد، راجوند، اسندھ، سفیدون، بروالا، جیند، آدم پور، حصار، ہانسی، سیوانی، مہم، توشام، بھیوانی، چرخی دادری، لوہارو میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ دن کے وقت گرج کے ساتھ بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔

اس سے قبل، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ اگلے سات دنوں میں، 3-5 جنوری اور 6-9 جنوری کے دوران، دو مغربی ڈسٹربنس شمال مغربی اور وسطی ہندوستان کے ملحقہ علاقوں کو متاثر کریں گے۔ بارش 9 جنوری تک جاری رہے گی لیکن اگلے چھ سے سات دنوں میں شمالی ہندوستان میں سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے حکام نے کہا کہ 7 سے 9 جنوری کے دوران مغربی ہمالیائی خطہ میں بڑے پیمانے پر بارش/ برف باری ہو سکتی ہے اور اس کے بعد اس میں کچھ کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، مظفر آباد اور پھر آٹھ اور نو جنوری کو ہماچل پردیش میں مختلف مقامات پر تیز بارش/ برف باری ہوسکتی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔