ایل آئی سی کے حصص فروخت کرنے کے خلاف آج ملازمین کا احتجاج

ایل آئی سی کے ملازمین میں حصص کو فروخت کرنے کے فیصلہ کو لے کر مرکزی حکومت کے قدم کے خلاف بے چینی بڑھ رہی ہے

فائل تصویر، سوشل میڈیا 
فائل تصویر، سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی)کے ملازمین اس کے حصص کو فروخت کرنے مرکزی حکومت کے قدم کے خلاف آج دوپہر میں کھانے کے وقت احتجاج کریں گے۔یہ احتجاج آل انڈیا ایل آئی سی ایمپلائز فیڈریشن (ممبئی)کی اپیل پر کیا جائے گا تاکہ فوری احتجاج درج کروایاجاسکے۔حیدرآباد میں تمام ارکان دیگر سنٹرل ٹریڈ یونینوں کے ساتھ سنٹرل لیبر کمیشن کے دفتر کے روبرو مرکزی احتجاج میں شامل ہوں گے۔

اے پی اور تلنگانہ میں تمام زمروں کے تقریبا7000ملازمین اس احتجاج میں حصہ لیں گے۔ملک کے اہم میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایل آئی سی کی لسٹنگ کے بارے میں بات چیت ابتدائی مرحلہ میں ہے اور آئی پی او اس میں پیش رفت کرنا چاہتا ہے۔ ساوتھ سنٹرل زونل کونسل کے صدر پی مہیش اور جنرل سکریٹری وی رگھوناتھ نے اپنے ریلیز میں یہ بات کہی۔اس مقصد کے لئے حکومت ایل آئی سی ایکٹ میں ترمیم کے لئے قانونی رائے حاصل کر رہی ہے۔


اکنامک ٹائمز کے مطابق ایل آئی سی کی لسٹنگ،مودی حکومت کے طویل مدتی اصلاحی ایجنڈہ میں شامل ہے۔میڈیا کی اطلاعات کے مطابق ایل آئی سی کی اکیلے نئے پریمیم کی وصولی کی رقم دوگنی ہوگئی ہے۔اس کی وصولی جاریہ سال 26030کروڑ روپئے ہے جو گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران 11168کروڑ روپئے تھی۔بھاری پیمانہ پر کاروبار کا یہ ایک ریکارڈ ہے۔ایل آئی سی کے مارکٹ شئیر میں 74فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔رگھوناتھ نے کہاکہ ملازمین کے تقرری نہ کئے جانے کے باوجود ہم نے مزید ذمہ داری کے ساتھ کام کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */