آئیے ہم سب مل کر کورونا وائرس کو شکست دیں: پرینکا گاندھی

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس انفیکشن پھیلنے سے ملک میں خطرناک حالات پیدا ہوگئے ہیں، اس لئے وقت رہتے اس سے بچنے کے لئے سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کورونا وائرس کا قہر پوری دنیا میں دیکھنے کو مل رہا ہے اور جہاں اس وائرس نے کم و بیش 5 ہزار جانیں لے لی ہیں، وہیں ہندوستان میں بھی ایک مریض کی موت ہو چکی ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اس وبائی مرض کے تعلق سے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس انفیکشن پھیلنے سے ملک میں خطرناک حالات پیدا ہوگئے ہیں، اس لئے وقت رہتے اس سے بچنے کے لئے سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا ’’آج دنیا کے تمام ملکوں سمیت ہندوستان بھی کورونا وائرس جیسی وبا کی زد میں ہے۔ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے کچھ احتیاط سے ہم اس بیماری کو پھیلنے سے روک سکتے ہیں۔ آئیے مل کر اس وبا کو شکست دیں۔‘‘

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو میں لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤکےلئے پیغام دیا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ کورونا کی علامات دکھیں یا کھانسی، بخار یا زکام جیسی کوئی پریشانی ہوتو فوراً ڈاکٹر کو دکھائیں اور ایسی حالت میں لمبا سفر نہ کریں۔ آپ بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیے. زیادہ لوگوں سے ملنے سے پرہیز کریں۔‘‘


راہل گاندھی نے کورونا وائرس کے تعلق سے جمعہ کو کیے گئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’میں پھر دہرانا چاہتاہوں کہ یہ کورونا بہت بڑا مسئلہ ہے۔اسے نظر انداز کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔اگر اس کورونا کے خلاف سخت قدم نہیں اٹھائے گئے تو ہندوستانی معیشت تباہ ہوجائےگی۔ حکومت اس کے خطرے کو سمجھنا چاہئے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔