ہندوستان میں کورونا کے سبب 500 سے کم اموات، 35 ہزار سے زائد نئے کیسز

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 500 سے کم افراد کی موت ہو ئی ہے

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 500 سے کم افراد کی موت ہو ئی ہے ۔ کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد جمعرات کو 507 درج کی گئی جبکہ آج یہ تعداد 483 رہی ۔ بدھ کے روز وباء سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد 3،998 درج کی گئی تھی ۔

دریں اثنا جمعرات کو 54 لاکھ 76 ہزار 423 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 42 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 030 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35،342 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 12 لاکھ 93 ہزار 062 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 38 ہزار 740 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ چار لاکھ 68 ہزار 079 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز3881 کم ہوکر چار لاکھ پانچ ہزار 513 رہ گئے ہیں ۔ اسی دوران 483 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 19 ہزار 470 ہوگئی ہے۔


ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.30 فیصد ، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 574 کم ہو کر 97513 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 7756 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6016506 ہوگئی ہے ، جبکہ 120 مریضوں کی موت ہونےسے مرنے والوں کی تعداد 131038 ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔