قانون ساز کونسل انتخابات: سابق آئی اے ایس افسر، نائب وزیر اعلیٰ اور یو پی بی جے پی صدر بنے امیدوار

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج سابق آئی اے ایس افسر اروند کمار شرما کو قانون ساز کونسل کے دو سالہ انتخابات کے لئے آج اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کیا

یو پی اسمبلی / تصویر آئی اے این ایس
یو پی اسمبلی / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج سابق آئی اے ایس افسر اروند کمار شرما کو قانون ساز کونسل کے دو سالہ انتخابات کے لئے آج اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کیا۔

بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے یہاں بتایا کہ بی جے پی کی مرکزی کمیٹی نے شرما کو امیدوار بنانے کے ساتھ ہی ریاستی بی جے پی کے صدر سوتتر دیو ، ریاست کے نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما اور لکشمن پرساد اچاریہ کو اتر پردیش قانون ساز کونسل کی چارسیٹوں کے لئے دوبارہ امیدوار بنایا ہے ۔

اترپردیش قانون ساز کونسل کے 12 ارکان کی مدتِ کار 30 جنوری 2021 کو ختم ہو رہی ہے۔ اس کے لئے انتخابات 28 جنوری کو ہوں گے۔


وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی سمجھے جانے والے شرما نے جمعرات کے روز لکھنؤ میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی تھی ۔ پارٹی کے ریاستی صدر سوتنتردیو سنگھ نے شرما کو پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک سادہ تقریب میں پارٹی کی رکنیت دلائی ۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما بھی موجود تھے۔ گجرات کیڈر کے شرما نے حال ہی میں رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لی ہے۔

شرما کا تعلق ضلع مٔو کے ایک پسماندہ گاؤں سے ہے ۔ انہیں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی کابینہ میں اہم ذمہ داریاں دیئے جانے کی قیاس آرائیاں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔