اہم خبریں: سی بی ایس ای بارہویں ریزلٹ... لکھنؤ کی دویانشی کو ملے 600 میں 600 نمبر

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

13 Jul 2020, 10:00 PM

سی بی ایس ای بارہویں ریزلٹ: لکھنؤ کی دویانشی کو حاصل ہوئے 100 فیصد نمبر

سی بی ایس ای بارہویں کا ریزلٹ آج برآمد ہو گیا اور اس مرتبہ گزشتہ سال کے مقابلے کافی بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔ لکھنؤ کی دویانشی جین نے بارہویں میں 600 نمبر میں 600 نمبر حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ کسی بھی سبجیکٹ میں ایک بھی نمبر نہیں کٹنے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دویانشی نے کہا کہ جب ریزلٹ آیا تو یہ امید نہیں تھی کہ 100 فیصد نمبر حاصل ہوئے ہیں، میں خود کافی حیران ہوں اور خوش بھی۔

13 Jul 2020, 7:33 PM

'سچ' کو پسند کرنے والوں کے لیے راہل گاندھی جاری کریں گے ویڈیو پیغامات

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے موجودہ دور میں جھوٹی خبروں سے ماحول خراب کیے جانے اور ٹیلی ویژن چینلوں کے ذریعہ بھی نفرت پھیلائے جانے کا تذکرہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ "آج ہندوستانی نیوز چینلوں کے ایک بڑے حصے پر فاشسٹوں نے قبضہ کر لیا ہے۔ ٹیلی ویژن چینلوں، وہاٹس ایپ فارورڈ اور جھوٹی خبروں کے ذریعہ نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔ یہ خبریں ہندوستان کو الگ تھلگ کر رہی ہے۔" انھوں نے مزید لکھا ہے کہ "میں سچ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے واضح اور سہل انداز میں چیزوں کو سامنے رکھنا چاہتا ہوں اور کل (14 جولائی) سے میں آپ کے ساتھ ویڈیو پر اپنے نظریات شیئر کروں گا۔"

13 Jul 2020, 4:56 PM

اتر پردیش میں اب روز ہوں گے 50 ہزار کورونا ٹِسٹ

اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری، ہوم اونیش کمار اوسھتی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ریاست میں کورونا ٹسٹ کی تعداد بڑھا کر 50 ہزار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وارانسی، بلیا، غازی آباد اور جھانسی اضلاع میں زیادہ نمونہ جمع کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔


13 Jul 2020, 2:42 PM

تبلیغی جماعت معاملے میں سماعت 24 جولائی تک ٹلی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے دارالحکومت دہلی میں تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے غیر جماعتیوں کوبلیک لسٹ میں ڈالے جانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو چیلنج دینے والی عرضی کی سماعت 24 جولائی تک کے لئے آج ٹال دی۔ جسٹس اے ایم کھانولکر اورجسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کی اپیل پر سماعت اگلے ہفتے تک ٹالنے کا فیصلہ کیا۔

13 Jul 2020, 1:40 PM

ڈاکٹر نشنک نے بارہویں کے امتحان میں کامیاب طلبہ کو مبارکباد دی

نئی دہلی: انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر رمیش پوکھریال نے مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ (سی بی ایس ای) کے 12 ویں کے امتحان میں کامیاب ہوئے طلبہ کو مبارکباد دی ہے۔ سی بی ایس ای کے بارہویں بورڈ کے نتیجوں کا اعلان پیر کو کردیا گیا۔ ڈاکٹر نشنک نے ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی۔ یہ نتیجے سی بی ایس ای کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ ڈاکٹر نشنک نے امتحان میں کامیاب ہونے والے سبھی طلبہ کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کووڈ-19 کے دور میں سبھی طلبہ کی صحت اور حفاظت کی دعا کی ہے۔


13 Jul 2020, 1:02 PM

سی بی ایس ای بورڈ کے 12 ویں کے نتائج کا اعلان

سی بی ایس ای بورڈ کے 12 ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ طلباء cbseresults.nic.in پر اپنے اپنے نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔ اس سال 88.78 فیصد طلباء پاس ہوئے ہیں۔ اس سال امتحان میں کارکردگی کے لحاظ سے تریوندرم ، بنگلورو اور چنئی سرفہرست ہیں۔ دہلی زون میں 94.39 فیصد نتائج آئے ہیں، جبکہ لڑکیوں کی شرح 92.15 فیصد ہے۔ اس مرتبہ بارہویں کلاس کے 12 لاکھ طلباء نے امتحان دیا۔

13 Jul 2020, 12:16 PM

دہلی فسادات، کونسلر طاہر حسین کی ضمانت عرضی خارج

دہلی فسادات معاملے میں دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے آئی بی اسٹاف انکت شرما قتل کیس میں عام آدمی پارٹی سے معطل کونسلر طاہر حسین کی درخواست ضمانت خارج کردی۔


13 Jul 2020, 11:11 AM

بہار کے دربھنگہ میں سیلاب جیسی صورتحال، لوگ کر رہے کشتی کا استعمال

بہار کے دربھنگہ میں شدید بارش کے بعد کچھ علاقے سیلاب کی مانند ہوگئے ہیں۔ گھنشیام پور سرکل آفیسر نے بتایا کہ "ہم علاقے میں موجود ندیوں کی آبی سطح کی نگرانی کر رہے ہیں اور آس پاس کے رہنے والے لوگوں کو اس سلسلے میں آگاہ بھی کر رہے ہیں، صورتحال تشویشناک بنی ہوئی ہے۔"

13 Jul 2020, 10:11 AM

انڈونیشیا کے سماترا میں زلزلے کے جھٹکے

ہانگ کانگ: انڈونیشیا کے شہر سماترا میں پیر کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز 5.1447 ڈگری شمالی عرض البلد اور 94.201 ڈگری مشرقی طول البلد پر 35 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔


13 Jul 2020, 9:13 AM

ناندیڑ میں اتوار کی نصف شب سے نو دنوں تک کرفیو نافذ

ناندیڑ: مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ میں کورونا وائرس کی چین کو توڑنے کے لیے اتوار کی نصف شب سے 20 جولائی کی نصف شب، نو دنوں تک کرفیو نافذ رہے گا۔ ضلع افسر وپن ایٹانکر نے کہا کہ اس دوران کرانے کی دکانیں بھی بند رہیں گی۔ ضلع افسر اور پولیس افسر نے مشترکہ طور پر اپیل میں کہا ہے کہ بلا وجہ سڑکوں پر چلنے والے ہر طرح کی گاڑیوں کو ضبط کر لیا جائے گا اور متعلقہ شخص کے خلاف معاملہ درج کیا جائے گا۔

اس درمیان مہاراشٹر کے پی ڈبلیو ڈی اور ضلعی سرپرست وزیر اشوک چوہان نے اتوار کو کہا کہ ہر کسی کی مدد سے کورونا وائرس کی چین کو توڑا جا سکتا ہے، یہی راستہ ہے اور انہوں نے اسے کامیاب بنانے کی سوشل میدیا پلیٹ فارم کے ذریعے عوام سے کرفیوں کے ضابطوں پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی اپیل کی ہے۔

13 Jul 2020, 8:21 AM

شارجہ سے واپس پہنچے 152 ہندوستانی

وندے بھارت مشن کے تحت متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ سے 152 مسافر واپس ہندوستان پہنچ گئے ہیں ۔ ان مسافروں میں ایک چھوٹا بچہ بھی ہے ۔ آنے والے تمام مسافر ابھی کورونا سے پاک ہیں لیکن ان کو سرکاری ضابطوں کے مطابق کوارنٹائن کیا جائے گا۔ یہ تمام مسافر مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں آئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔