اہم خبریں LIVE: ٹوئٹر میں پھر پھوٹا چھنٹنی بم، سیلس ٹیم کے سینکڑوں ملازمین کو دکھایا گیا باہر کا راستہ

ٹوئٹر / آئی اے این ایس
ٹوئٹر / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

20 Feb 2023, 8:46 PM

ٹوئٹر میں پھر پھوٹا ’چھنٹنی بم‘

ٹوئٹر کے مالک ایلن مسک نے ٹوئٹر میں ایک بار پھر چھنٹنی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار چھنٹنی کی تلوار سیلس ملازمین پر گرائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بار سیلس ٹیم کے سینکڑوں ملازمین کو کمپنی سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ابھی حال ہی میں ہندوستان میں ٹوئٹر نے اپنے دو دفاتر بند کیے ہیں اور ملازمین کو ورک فروم ہوم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

20 Feb 2023, 2:02 PM

جموں کے ہیرا نگر میں کرنٹ لگنے سے ٹرک ڈرائیور کی موت واقع

جموں: جموں کے ہیرا نگر علاقے میں کرنٹ لگنے سے ٹرک ڈرائیور کی موت واقع ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق جموں کے ہیرا نگر علاقے میں ترسیلی لائن کے ٹرک پر گرنے سے اُس میں سوار ڈرائیور جھلس گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے ٹرک ڈرائیور کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا، تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت سرجیت سنگھ ساکن رام نگر ادھم پور کے بطور ہوئی ہے، پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

20 Feb 2023, 12:03 PM

ایرانی پولیس نے 1235 کلوگرام ضبط کی افیون

تہران: ایرانی پولیس نے دارالحکومت تہران اور جنوب مشرقی صوبے کرمان میں دو الگ الگ کارروائیوں میں 1235 کلوگرام افیون ضبط کی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آراین اے نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے بتایا کہ کرمان کی انسداد منشیات پولیس فورسز نے ایک ٹرک میں چھپائی گئی 933 کلو گرام افیون قبضے میں لے لی۔ افیون کو اسمگلر سیستان اور بلوچستان صوبے کے جنوب مشرقی شہر زاہدان سے کرمان میں منتقل کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔

صوبائی پولیس کمانڈر عبدالرضا نذیری نے آئی آراین اے کو بتایا کہ ٹرک اور منشیات کو قبضے میں لینے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایک اور کارروائی میں، تہران پولیس نے شہر کی ایک مرکزی شاہراہ پر دو گاڑیوں سے 302 کلوگرام افیون برآمد کی۔ تہران کے انسداد منشیات پولیس افسر ضرغام عزین کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھاپے میں مجرمانہ ریکارڈ کے حامل پانچ اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔


20 Feb 2023, 9:08 AM

لکھیم پور معاملے میں مزید 8 ملزمان کو ملی ضمانت، پہلے سے باہر ہے آشیش مشرا

الہ آباد ہائی کورٹ نے لکھیم پور تشدد معاملے میں مزید 8 ملزمان کو 20 مارچ تک عبوری ضمانت دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا عرف ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا سمیت اس معاملے کے تمام 13 ملزمان اب ضمانت پر ہیں۔ لکھنؤ کی ایک بنچ نے آشیش مشرا کو ضمانت دینے کے سپریم کورٹ کے 25 جنوری کے حکم پر غور کرتے ہوئے منگل کو یہ حکم دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔