اہم خبر: مصر کی فیکٹری میں دھماکہ، 15 افراد ہلاک

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جمعرات كو ایک فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے 15 لوگوں کے مارے جانے اور متعدد دیگر افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

21 Mar 2019, 9:10 PM

مصر میں فیکٹری میں دھماکے سے 15 افراد ہلاک

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جمعرات كو ایک فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے 15 لوگوں کے مارے جانے اور متعدد دیگر افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

خبررساں ایجنسی مینا کے مطابق ’’عین سکنہ میں فاسفوٹ کھاد بنانے والی فیکٹری میں آپریٹنگ ٹینک کے ٹیسٹ کے دوران دھماکہ ہوگیا‘‘۔ مینا کے مطابق دھماکہ کے بعد آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سوئزپبلک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دریں اثناء، ایک مقامی اخبار نے بتایا کہ اس حادثے میں آٹھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو ئے ہيں۔

21 Mar 2019, 8:10 PM

بی جے پی کی فہرست جاری، اعلیٰ رہنما اپنی سیٹ برقرار مگر اڈوانی کا ٹکٹ کٹا

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعرات کو پہلی لسٹ جاری کر دی۔ بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کے سیکریٹری اور مرکزی وزیر جے پی نڈا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں پہلی فہرست میں 182 امیدواروں کے نام کا اعلان کیا۔

فہرست کے مطابق، وزیر اعظم مودی، راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری سمیت تمام بڑے رہنما اپنی سیٹ سے انتخاب لڑیں گے لیکن لال کرشن اڈوانی کا نام فہرست سے غائب ہے۔ ان کی سیٹ گاندھی نگر سے امت شاہ انتخاب لڑیں گے۔

  • وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی سے الیکشن لڑیں گے۔
  • امت شاہ گاندھی نگر سے الیکشن لڑیں گے۔
  • راج ناتھ سنگھ لکھنؤ سے پھر الیکشن لڑیں گے۔
    نتن گڈکری ناگپور سے بی جے پی امیدوار ہوں گے۔
  • گوتم بدھ نگر سے مہیش شرما الیکشن لڑیں گے۔
  • متھرا سے هیمامالني پھر میدان میں۔
  • غازی آباد سے جنرل وی کے سنگھ الیکشن لڑیں گے۔۔
21 Mar 2019, 7:10 PM

نہ چناؤ لڑ رہا اور نہ کسی پارٹی کیلئے تشہیر کرونگا، افواہوں پر سلمان خان کی تردید

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے جمعرات کو ان تمام خبروں کی تردید کر دی جن میں ان کے لوک سبھا انتخاب لڑنے کی بات کہی جا رہی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی سیاسی پارٹی کے لئے تشہیر نہیں کریں گے۔

سلمان خان نے ٹوئٹر پر کہا، ’’میں انتخاب نہیں لڑ رہا ہوں اور نہ ہی کسی سیاسی پارٹی کے لئے تشہیر کروں گا۔‘‘ دراصل حال ہی میں کچھ ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سلمان خان سے مدھیہ پردیش کے کسی امیدوار کے لئے تشہیر کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔


21 Mar 2019, 5:06 PM

کابل میں سلسلہ وار دھماکوں میں 30 افراد ہلاک 23 زخمی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی حصے میں نئے سال کے موقع پرمنائے جا رہے جشن کے دوران جمعرات کو ایک مذہبی مقام پرسلسلہ وار بم دھماکوں میں کم از کم تیس افراد ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہوگئے۔

یہ دھماکے کس قسم کے تھے اس کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن عینی شاہدین نے بتایا کہ كارتے سخی علاقے کے پاس کم از کم تین بار موٹار داغے گئے۔

افغان عوامی وزارت صحت کے حکام نے دھماکوں میں 30 افراد ہلاک اور 23 دیگر افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ بتائی جا رہی ہے

21 Mar 2019, 3:09 PM

راجوری میں ایل او سی پر فائرنگ، فوجی اہلکار جاں بحق

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے سندر بنی سیکٹر میں جمعرات کو پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے جمعرات کی علی الصبح راجوری میں ایل او سی کے سندر بنی سیکٹر میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناکر شدید فائرنگ کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں رائفل مین یاش پال جاں بحق ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ تین روز قبل اسی سیکٹر پر پاکستانی فائرنگ سے فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے تھے۔


21 Mar 2019, 2:10 PM

سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکہ فیصلہ، کوئی نہیں جانتا کس نے 68 افراد کو مارا: کپل سبل

نئی دہلی: کانگریس لیڈر کپل سبل نے سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکے سانحہ میں تمام ملزمان کے بری ہو جانے پر نشانہ لگایا ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے سوشل میڈیا پر لکھا ’’سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکے۔ 68 افراد کی موت ہوئی، این آئی اے نے آٹھ افراد کو ملزم بنایا، فیصلہ: کوئی نہیں جانتا کس نے 68 افراد کو مارا، همارا مجرمانہ نظام انصاف کے فخر کا دن‘‘۔

قابل غور ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکے کا بدھ کو فیصلہ آیا جس میں سوامی اسیمانند سمیت تمام ملزمان کو این آئی اے عدالت نے بری کر دیا۔

21 Mar 2019, 1:09 PM

ایک سال قبل مغوی ایرانی فوجیوں کو پاکستانی فورسز نے آزاد کرایا

ماسکو: پاکستانی سیکورٹی فورسز نے افغان سرحد پر مہم چلا کر گزشتہ سال اغوا کیے گئے چار ایرانی فوجیوں کو آزاد کرا لیا ہے۔

پاکستان کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے جمعرات کو کہا کہ آزاد کرائے گئے فوجیوں کو جلد ہی ایران کے حوالے کر دیا جائےگا۔ ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان-افغانستان سرحد پر واقع بلوچستان کے ضلع چغائی میں بھاڑے کے دہشت گردوں نے پاکستان سرحد میں داخل ہونے کی خفیہ اطلاع ملی تھی، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے مغوی چار ایرانی فوجیوں کو آزاد کرا لیا۔

قابل ذکر ہے گزشتہ سال اکتوبر میں سرحد پر گشت کے دوران ایک دہشت گرد گروپ نے 12 سے 14 ایرانی فوجیوں کو اغوا کر لیا تھا اور نومبر میں پاکستان نے پانچ ایرانی سرحدی محافظوں کو مغویوں کو بازیاب کروا کر رہا کیا تھا۔


21 Mar 2019, 11:17 AM

گجرات میں ٹماٹروں سے کھیلی گئی ہولی

ملک بھر میں دھوم دھام کے ساتھ آج رنگوں کا تہوار ہولی منائی جا رہی ہے، تمام لوگ گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے کو رنگ اور گلال لگا کر ہولی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ وہیں گجرات کے احمد آباد میں لوگوں نے ٹماٹروں سے ہولی کھیلی گئی۔

21 Mar 2019, 10:09 AM

راہل گاندھی تمام اہل وطن کو دی مبارک باد

کانگریس صدر راہل گاندھی نے ملک کے تمام شہریوں کو ہولی کی مبارک باد دی ہے، انہوں نے ٹوئٹ کر کہا، "آپ اور آپ کے خاندان کو ہولی کے مقدس موقع پر میری اور تمام کانگریسیوں کی جانب سے دلی مبارکباد، ہولی کا یہ تہوار آپ کی زندگی کو خوشیوں کے رنگ سے شرابور کر دے، میری خدا سے یہی خواہش ہے"۔


21 Mar 2019, 9:50 AM

ملک بھر میں دھوم دھام کے ساتھ منائی جا رہی ہے ہولی

ملک بھر میں دھوم دھام کے ساتھ آج رنگوں کا تہوار ہولی منائی جا رہی ہے، تمام لوگ گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے کو رنگ اور گلال لگا کر ہولی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ متھرا میں ہولی کی دھوم ہے، مندروں میں عقیدت مندوں کا جم غفیرلگا ہوا ہے۔

21 Mar 2019, 8:56 AM

شام میں 400 امریکی فوجی رہیں گے: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شام میں 400 امریکی فوجیوں کے موجود رہنے کی تصدیق کی ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کو صحافیوں سے کہا ’’شام میں ہم 200 فوجی چھوڑ رہے ہیں، اس کے علاوہ شام میں ایک مخصوص وقت کے لئے اسرائیلی سرحد سے قریب ایک اور مقام پر امریکہ کے 200 فوجی موجود رہیں گے‘‘۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق 200 امریکی فوجی شام کے شمال مشرقی حصے میں تعینات ہوں گے اور 200 فوجی الطنف میں امریکی فوجی ٹھکانے پ

ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال دسمبر میں شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری جنگ میں فتح کا دعوی کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کی واپسی کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ کے اس فیصلے پر اسرائیل سمیت کئی ممالک نے تشویش ظاہر کی تھی۔

اس سے پہلے وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری سارہ سینڈرز نے فروری میں ایک بیان جاری کرکے شام میں ایک مخصوص وقت کے لئے تقریباً 200 امریکی امن فوجیوں کے ایک گروپ کے موجود رہنے کی تصدیق کی تھی‘‘۔

قابل غور ہے کہ شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری جنگ میں سال 2015 سے ہی دو ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔ امریکی قیادت والی اتحادی افواج نے ستمبر 2014 اور عراق میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فوجی مہم چلا رکھی ہے۔ اتحادی افواج کی کارروائیوں کو نہ ہی شامی حکومت نے تسلیم کیا ہے اور نہ ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔