بڑی خبر: محبوبہ مفتی کا حکومت سازی کا دعوی، گورنر نے تحلیل کی اسمبلی

نوجوان نے ان کے اوپر 3 گولیاں داغ دیں اور فرار ہو گیا۔ سریش شرما کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

21 Nov 2018, 9:10 PM
حکومت سازی سے پہلے ہی گورنر نے جموں و کشمیر اسمبلی کو کیا تحلیل

جموں و کشمیر میں پی ڈی پی، این سی اور کانگریس کی طرف سے حکومت سازی کے لئے رضماند ہونے اور محبوبہ مفتی کی طرف سے حکومت سازی کا دعوی پیش کرنے کے کچھ دیر بعد ہی گورنر ستیہ پال ملک نے اسمبلی کو تحلیل کر دیا۔

قبل ازیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابقہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے گورنر ستیہ پال ملک کو مکتوب بھیج کر ریاست میں حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ پیش کرنے کے لئے موصوف سے ملاقات کا وقت مانگا تھا۔ انہوں نے مکتوب میں کہا ہے کہ پی ڈی پی کو حکومت کی تشکیل کے لئے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کی حمایت حاصل ہوگئی ہے اور اسمبلی میں تینوں جماعتوں کے اراکین کی تعداد 56 ہے۔

مفتی نے مکتوب کو ٹویٹر پر بھی پوسٹ کردیا ہے۔ انہوں نے مکتوب کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’میں یہ مکتوب راج بھون تک پہنچانے کی کوشش کررہی ہوں۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ وہاں یہ مکتوب فیکس کے ذریعے موصول نہیں ہوپایا ہے۔ عزت مآب گورنر سے فون پر بات کرنی کی کوشش کی۔ وہ فون اٹھانے کے لئے دستیاب نہیں ہیں۔ امید کرتی ہوں کہ آپ (گورنر) اسے دیکھیں گے'۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا 'ہم یہ مکتوب میل کے ذریعے بھی بھیج رہے ہیں‘۔

جموں و کشمیر کے گونر ستیہ پال ملک کے اسمبلی تحلی کرنے کے بعد نیشنل کانگریس کے رہنما اور ریاست کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے ٹوئٹ میں کہا، ’’نیشنل کانفرنس 5 مہینے سے اسمبلی تحلیل کرنے پر دباؤ ڈال رہی تھی۔ یہ اتفاق نہیں کہ محبوبہ مفتی صاحبہ کا خط جیسے ہی منظر عام پر آیا ویسے ہی اسمبلی کو تحلیل کر دیا گیا۔‘‘

21 Nov 2018, 7:09 PM
’مجھے مروانے کی ہے سازش‘، مرچ پاؤڈر سے حملہ کے بعد کیجریوال کا بیان

دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال نے مرچ پاؤڈر حملہ کو لے کر بڑا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’گزشتہ 2 سالوں میں مجھ پر 4 بار حملہ کیا گیا ہے۔ یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔ ہم ان کی آنکھوں کا روڑہ بن چکے ہیں۔ یہ لوگ مجھے مروانا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ بار بار ہم لوگوں پر حملے کروا رہے ہیں۔‘‘

21 Nov 2018, 4:10 PM

عوام کو رافیل سودے پر شک، تحقیقات کے لئے مودی حکومت تیار نہیں: منموہن سنگھ

مدھیہ پردیش کے اندور میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے میڈیا سے بات کی، میڈیا سے بات کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے کہا، ’’رافیل ڈیل پر ملک کے عوام کو شک ہے، اپوزیشن اور مختلف تنظیمیں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کر رہی ہیں، لیکن مودی حکومت اس کے لئے تیار نہیں ہے‘‘۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے یہ بڑی باتیں کہیں:

• مودی حکومت کے فیصلوں سے غریب اور کمزور پریشان ہوئے ہیں۔

• نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے مودی حکومت نے اقتصادی افراتفری پیدا کی۔

• نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے چھوٹے کاروبار کو بڑا نقصان ہوا۔

مودی حکومت نوٹ بندی کو صحیح ثابت کرنے کے لئے ہر روز جھوٹی کہانی بنانے میں مصروف ہیں۔

• نوٹ بندی مودی حکومت کی طرف سے لاگو کی گئی بھیانک اور تاریخی غلطی ہے۔

• نوٹ بندی سے دہشت گردی اور نكسل واد کو روکنے کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔

• کالا دھن واپس لانے کا مودی جی کا وعدہ کھوکھلا ثابت ہوا۔

• مودی حکومت کی طرف سے ہر سال 2 کروڑ نوكرياں پیدا کرنے کا وعدہ ایک دھوکا ثابت ہوا۔

• 14 سالوں میں مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے میں ناکام رہی۔


21 Nov 2018, 3:09 PM

مالیگاؤں بم دھماکے کیس میں کرنل پروہت کو بامبے ہائی کورٹ سے جھٹکا

مالیگاؤں بم دھماکے کیس میں بامبے ہائی کورٹ نے لیفٹیننٹ کرنل سری کانت پروہت کو راحت دینے سے انکار کر دیا ہے، ہائی کورٹ نے ذیلی عدالت میں ہو رہی سماعت پر اسٹے دینے سے انکار کر دیا ہے۔

اس سے پہلے ممبئی کی اسپیشل این آئی اے عدالت نے کرنل پروہت کی طرف سے دائر کی گئی اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا، جس میں انہوں نے مالیگاؤں دھماکے کیس سے يو اے پي اے کو ہٹانے کی درخواست کی تھی، کرنل پروہت نے عدالت میں عرضی داخل کر کے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے خلاف چل رہے مالیگاؤں دھماکے کیس سے يو اے پی اے یعنی انلاپھل انلا فل ایكٹويٹج (پروینشن) ایکٹ کی دفعہ کو ہٹایا جائے، کرنل پروہت کا دعویٰ تھا کہ ان کے خلاف لگائی گئی يو اے پی اے کی دفعہ جائز نہیں ہے۔ کیونکہ اس دفعہ کو کیس میں غلط طریقے سے شامل کیا گیا ہے، اگرچہ عدالت نے کیس میں لگے یو اے پی اے کی دفعہ کو جائز مانتے ہوئے کرنل پروہت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

کرنل پروہت کی اپیل عدالت عظمیٰ نے بھی خارج کر دی تھی اور یہ کہا تھا کہ چونکہ یہ کیس بامبے ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔ لہذا کورٹ اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گا۔

21 Nov 2018, 2:09 PM

نوٹ بندی سے ٹوٹی کسانوں کی کمر، پھر بھی پی ایم اڑا رہے مذاق: راہل

مرکزی وزارت زراعت کی طرف سے ایک رپورٹ میں یہ مانا ہے کہ نوٹ بندی سے کسانوں کو کافی نقصان ہوا ہے، اسے لے کر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر نشانہ لگایا ہے.

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’نوٹ بندی نے کروڑوں کسانوں کی زندگی تباہ کر دی، ان کے پاس بیج-کھاد خریدنے کے لئے کافی رقم نہیں ہے، لیکن آج بھی مودی جی ہمارے کسانوں کی بدقسمتی کا مذاق اڑاتے ہیں۔ اب ان کی وزارت زراعت کا بھی کہنا ہے کہ نوٹ بندی سے کسانوں کی کمر ٹوٹ گئی‘‘۔


21 Nov 2018, 1:05 PM

ٹی آر ایس کے ایم پی وشویشور ریڈی نے استعفی دینے کے بعد راہل گاندھی سے کی ملاقات

ٹی آر ایس سے استعفی دینے کے بعد لوک سبھا ایم پی کے وشویشور ریڈی نے کانگریس صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی ہے، بتایا جارہا ہے کہ ان کی ملاقات راہل گاندھی سے خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے۔

تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات سے عین قبل تلنگانہ راشٹر سمیتی کو گزشتہ روز یعنی منگل کو ایک بڑا جھٹکا لگا، چےویلّلا سے ممبر پارلیمنٹ كونڈا وشویشور ریڈی نے استعفی دے دیا۔ ریڈی نے ٹی آر ایس سربراہ اور ریاست کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کو تین صفحات کا خط بھی لکھا تھا۔

21 Nov 2018, 12:09 PM

بالی ووڈ اداکار آلوک ناتھ کے خلاف عصمت دری کا کیس درج

ممبئی پولس کے ایڈیشنل پولس كمشنر منوج شرما نے بتایا کہ اوشیوارا پولس نے مصنفہ وِنٹا نندا کی شکایت پر تعزیرات ہند کی دفعہ 376 کے تحت اداکار آلوک ناتھ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔


21 Nov 2018, 11:09 AM

آر ایس ایس کا سبريمالا پر برتاؤ طالبانی دہشت گردوں جیسا... رام چندرن

سی پی ایم پولٹ بیورو کے رکن ایس رام چندرن پلئی نے سبريملا پر آر ایس ایس کے رخ کو لے کر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’وہ (آر ایس ایس) طالبانی اور خالصتانی دہشت گردوں کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں۔ وہ سبريمالا معاملے میں مشکلیں کھڑی کرنے کی کوشش کیوں کر رہے ہیں؟ انہیں سب کچھ پرامن طریقے سے چلنے دینا چاہیے، لیکن وہ ایسا نہیں کر رہے ہیں۔‘‘

21 Nov 2018, 9:39 AM

عآپ کے سابق ضلع صدر کو نامعلوم نے ماری گولی، ہسپتال میں داخل

پنجاب کے امرتسر میں عام آدمی پارٹی کے سابق ضلع صدر سریش شرما کو گولی ماری گئی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ ایک نامعلوم نوجوان گزشتہ روز کی شام قریب 6.30 بجے سریش شرما کی فرنیچر کی دکان پر پہنچا تھا، اسی دوران نوجوان نے ان کے اوپر تین گولیاں داغ دیں اور فرار ہو گیا۔ سریش شرما کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کو قبضے میں لے کر پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔