اہم خبریں: بنگلہ دیش میں دو حادثوں میں سات لوگوں کی موت

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

24 Jan 2022, 1:34 PM

بنگلہ دیش میں دو حادثوں میں سات لوگوں کی موت

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ایک ریل اور ایک سڑک حادثے میں سات لوگوں کی موت ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ چپے نواب گنج میں ٹرین کی ٹکر میں تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ وہیں اس دوران نٹور دھموئرہاٹ میں ایک ٹرک کی ٹکر میں چار موٹرسائکل سواروں کی موت ہوگئی۔

24 Jan 2022, 9:21 AM

مہاراشٹر میں کووڈ کے 40,805 نئے معاملے، 44 لوگ فوت

مہاراشٹر میں کووڈ کے 40,805 نئے کیس درج ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 75,07,235 ہوگئی ہے جبکہ 44 لوگوں کے فوت ہوجانے سے اموات کی مجموعی تعداد 1,42,115 ہوگئی۔ وہیں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 70,67,955 ہوگئی ہے۔ ریاست میں بازیابی کی شرح فی الحال 94.15 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.89 فیصد ہے۔ وہیں مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4291 نئے کیسز اور چار اموات درج کی گئی ہیں، یہ جانکاری طبی حکام نے پیر کے روز دی ہے۔ خطہ مراٹھواڑہ کے ضلع ہیڈکوارٹر کے مطابق آٹھ اضلاع میں اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثرہ ضلع رہا جس میں سب سے زیادہ 1224 کیسز اور دو اموات درج کی گئیں۔ اس کے بعد بیڈ میں 290 کیسز اور دو اموات، ناندیڑ میں 786 نئے کیسز، لاتور میں 771، جالنا میں 442، عثمان آباد میں 356، پربھنی میں 257 اور ہنگولی میں 165 نئے کیسز سامنے آئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

/* */