اہم خبریں: آسٹریلیا نے مسافروں کے لیے اسپوتنک وی ویکسین کو دی منظوری

اسپوتنک وی، تصویر یو این آئی
اسپوتنک وی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

17 Jan 2022, 2:49 PM

آسٹریلیا نے مسافروں کے لیے اسپوتنک وی ویکسین کو دی منظوری

کینبرا: آسٹریلیا کی تھیراپیوٹک گڈز ایڈمنسٹریشن (ٹی جی اے) نے مسافروں کے لیے روسی اسپوتنک وی ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ ٹی جی اے نے پیر کو کہا کہ آج ٹی جی اے روس کے گیمالیا انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے تیار کردہ ویکسین کے دو ڈوز کورس ( اسپوتنک وی) کی منظوری دے دی ہے۔ ریگولیٹر نے وضاحت کی کہ روسی ویکسین کی تاثیر سے پتا چلا ہے کہ اسپوتنک وی کی دو خوراکیں وائرس کی علامات والے مریضوں میں 89 فیصد اور ان اسپتالوں میں داخل ہونے والوں یا وبا کی زد میں آکر مرنے والے 98 سے سو فیصد لوگوں پر متاثر کن نتائج سامنے آئے ہیں۔ آسٹریلوی ریگولیٹر نے واضح کیا ہے کہ گیمالیا ویکسین (اسپوتنک لائٹ) کی واحد خوراک کورس فی الحال ٹی اے جی سے منظور شدہ نہیں ہے۔

17 Jan 2022, 1:20 PM

بیٹی کے ساتھ منھ کالا کرنے والا باپ گرفتار

اُدے پور: راجستھان کے اُدے پور ضلع کے لساڈیہ تھانہ علاقے میں پولیس نے 16 سالہ بیٹی کی عصمت دری کرنے والے ملزم باپ کو گرفتار کیا ہے۔ ایس ایچ او وجیندر سنگھ نے بتایا کہ نابالغ بیٹی کی والدہ کی رپورٹ پر پولیس ٹیم نے لساڈیا کے جنگل سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ 11ویں جماعت میں پڑھنے والی بچی کے پیٹ میں درد ہونے کے بعد کل اس کی ماں اسے جانچ کے لیے اسپتال لے گئی تھی۔ اس کے بعد لڑکی نے ماں کو بتایا کہ پچھلے ایک سال سے ملزم باپ اس کے ساتھ منھ کالا کر رہا تھا۔ اس کے بعد متاثرہ کی ماں تھانے پہنچی اور شوہر کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف پاکسوایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس ٹیم نے رات گئے ہی ملزم کو لساڈیہ کے جنگلات سے گرفتار کر لیا۔

17 Jan 2022, 11:01 AM

چین میں اومیکرون کا پہلا کیس آیا سامنے

بیجنگ: چین کے شہر بیجنگ میں اومیکرون کا پہلا مقامی کیس سامنے آگیا ہے۔ انتظامیہ نے متاثرہ شخص سے رابطے میں آنے والے تقریباً ڈھائی ہزار افراد کے کورونا ٹسٹ کئے گئے جبکہ مریض کا کمپاؤنڈ اور دفتر سیل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کورونا کا اومیکرون ویرینٹ تیزی سے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے لگا ہے اورایک ہی دن میں بتیس لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ امریکہ میں آٹھ لاکھ، فرانس میں تین لاکھ اور ہندوستان میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ برطانیہ نے آج سے 16 سے17 سال کے نوجوانوں میں کورونا بوسٹر ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں آسٹریا میں ویکسی نیشن لازمی قرار دینے کی مجوزہ قانون سازی کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مارچ کیا۔


17 Jan 2022, 9:11 AM

قطر میں کورونا وائرس سے تین ہفتہ کے بچہ کی موت

دوحہ: خلیجی ملک قطر میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کی وجہ سے تین ہفتے کے ایک بچے کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ کووڈ-19 کے شدید وائرس کی وجہ سے اتوار کو تین ہفتے کے ایک بچے کی المناک موت ہو گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بچے کی کوئی اور معلوم طبی یا موروثی بیماری نہیں تھی۔ کووڈ 19 سے بچوں کی اموات کے بہت کم واقعات ہوئے ہیں، حالانکہ بہت سے ممالک میں اومیکرون ویرینٹ کے پھیلنے کے بعد بچوں میں وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق قطر میں اب تک کورونا وائرس کے تقریباً تین لاکھ کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جب کہ اس بیماری سے تقریباً 600 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔