اہم خبریں: چچا شیوپال یادو کی پارٹی سے اتحاد کرکے انہیں پورا احترام دیں گے، اکھلیش یادو

اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این ایس
اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

03 Nov 2021, 4:16 PM

چا شیوپال یادو کی پارٹی سے اتحاد کرکے انہیں پورا احترام دیں گے، اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا، ’’سماج وادی پارٹی کی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرے۔ ظاہر ہے کہ ہم چچا (شیوپال سنگھ یادو) کی پارٹی کے ساتھ بھی اتحاد کرنے جا رہے ہیں۔ سماج وادی پارٹی انہیں پورا احترام دے گی۔‘‘

03 Nov 2021, 2:58 PM

وزیر اعظم مودی نے کی ’ہر گھر دستک‘ مہم کی شروعات، صد فیصد ٹیکہ کاری کا ہدف

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ملک کے ان اضلاع کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی جہاں کووڈ-19 کے کم ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس میٹنگ میں ایسے تمام اضلاع شامل تھے جہاں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کی کوریج 50 فیصد سے کم اور دوسری خوراک کی اس سے بھی کم ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے ملک میں صد فیصد ٹیکہ کاری کے ہدف کے ساتھ 'ہر گھر ٹیکہ، گھر گھر ٹیکہ' مہم شروع کی ہے۔

03 Nov 2021, 12:33 PM

دہلی حکومت ’دہلی بازار‘ کے نام سے ویب پورٹل شروع کرے گی، اروند کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ’دہلی بازار‘ کے نام سے ویب پورٹل شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہیوں نے کہا ہے ’’پورٹل کے ذریعے ہمارے تاجر، صنعت کار اور پیشہ ور افراد اپنی مصنوعات کی دنیا بھر میں تشہیر کر سکتے ہیں۔‘‘


03 Nov 2021, 11:24 AM

دہلی میں 18 کروڑ کی منشیات برآمد، دو افراد گرفتار

دہلی کی باہری نارتھ ڈسٹرکٹ پولیس کی نارکوٹکس ٹیم نے 6 کلوگرام نشیلی اشیا برآمد کی ہے، جس کی قیمت تقریباً 18 کروڑ روپے ہے۔ برآمد ہونے والی ہیروئن کے ساتھ دو افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

03 Nov 2021, 9:42 AM

ہندوستان میں کورونا کے 11903 نئے کیسز، فعال کیسز 252 دنوں میں سب سے کم

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا وائرس کے 11903 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 14159 افراد نے شفایابی حاصل کر لی، جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 36 لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ فی الحال ملک میں 151209 کیسز فعال ہیں، یہ تعداد گزشتہ 252 دنوں میں سب سے کم ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔