ہندوستان میں ایک ارب کووڈ ویکسینیشن مکمل

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

21 Oct 2021, 10:31 AM

ہندوستان میں ایک ارب کووڈ ویکسینیشن مکمل

نئی دہلی: ہندوستان نے کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ایک ارب کووڈ ویکسینیشن کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں اطلاع دیتے ہوئے مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود منسکھ مانڈویہ نے اس کامیابی پر تمام اہل وطن کو مبارکباد دی ہے۔

21 Oct 2021, 9:10 AM

برازیل میں کورونا وائرس کے 15609 نئے معاملے، 373 افراد فوت

برازیلیا: برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کووڈ- 19 کے 15609 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے اس ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 21680488 ہو گئی ہے۔ برازیل کی وزارت صحت نے بدھ کی رات دیر گئے یہ اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 373 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد اس جان لیواوبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 604228 ہو گئی ہے۔ ملک میں وبا کے آغاز سے اب تک دو کروڑ آٹھ لاکھ 60 ہزار سے زائد لوگ صحت مند ہوئے ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے برازیل میں کورونا کے 12969 نئے کیسز اور 390 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔