اہم خبریں: عمران خان پر فائرنگ کی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کی مذمت، وزیر داخلہ سے کی رپورٹ طلب

میاں شہباز شریف / Getty Images
میاں شہباز شریف / Getty Images
user

قومی آوازبیورو

03 Nov 2022, 7:20 PM

عمران خان پر فائرنگ کی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کی مذمت، وزیر داخلہ سے کی رپورٹ طلب

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا ’’عمران خان کی ریلی میں فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ وزیر داخلہ سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔ عمران اوردیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیےدعاگو ہیں۔سکیورٹی/واقعے کی تحقیقات میں وفاق پنجاب حکومت سےتمام ممکنہ تعاون کرے گا۔ ملکی سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔‘‘

03 Nov 2022, 6:17 PM

فائرنگ میں زخمی ہونے کے بعد عمران خان داخل اسپتال، دیکھیں ویڈیو

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے فائرنگ میں زخمی ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان پر وزیر آباد کے ظفر علی خان چوک پر گولی چلائی گئی۔ عمران خان کی ٹانگ پر گولی لگی ہے اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دریں اثنا، فائرنگ کے بعد کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں افرا تفری نظر آ رہی ہے اور زخمیوں کو اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔

03 Nov 2022, 5:32 PM

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان ’لانگ مارچ‘ کے دوران فائرنگ میں زخمی

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان گوجرانوالہ شہر میں منعقدہ لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے ہیں۔ فائرنگ میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ عمران خان جب سے وزارت عظمیٰ سے سبکدوش ہوئے ہیں حکومت کے کلاف مسلسل محاذ آرائی کر رہے ہیں اور کئی شہروں میں لگاتار دھرنے دے رہے ہیں اور اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔


03 Nov 2022, 4:23 PM

موربی پل سانحہ، ’اب کوئی بھی شخص لاپتہ نہیں‘

موربی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معلق پل کے حادثہ کے بعد اب اس واقعہ کے سبب کوئی شخص لاپتہ نہیں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اخری شخص کے لاپتہ ہونے کی جو بات کی جا رہی تھی وہ درست نہیں ہے۔ پولیس تصدیق کے بعد اپنی رپورٹ انتظامیہ کے حوالہ کرے گی۔

03 Nov 2022, 3:27 PM

شاداب کی طوفانی بلے بازی نے پاکستان کو مشکل سے نکالا، جنوبی افریقہ کے سامنے رکھا 186 رن کا ہدف

ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ میں زبردست سنسنی نظر آئی۔ ایک موقع پر پاکستان نے 40 رن کے قریب اپنی چار وکٹیں گنوا کر بالآخر 185 کا اسکور بنا لیا۔ جنوبی افریقہ کو اب میچ جیتنے کے لیے 186 رن بنانے ہوں گے۔

اس میچ میں پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور افتخار احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شاداب نے صرف 22 گیندوں پر 52 رن بنائے جس میں 3 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ افتخار نے 35 گیندوں پر 51 رن بنائے اس اننگز میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 36 گیندوں پر 82 رن کی شاندار شراکت ہوئی جو پاکستان کو باعزت اسکور تک لے گئی۔


03 Nov 2022, 1:13 PM

اڈیشہ کے دھام نگر ضمنی انتخابات میں پولنگ پرامن طریقے سے جاری

بھونیشور: اڈیشہ کی دھام نگر (ایس سی) اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ جمعرات کی صبح 7.30 بجے شروع ہوئی جو پرامن طریقے سے جاری ہے۔ یہاں چیف الیکٹورل آفس کے ذرائع نے بتایا کہ صبح 9 بجے تک 10.25 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ ووٹ ڈالنے کے لیے جوش و خروش ووٹرز قطار میں کھڑے ہو کر انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک پولنگ بوتھ پر امن ہے جس کی حفاظتی انتظامات کے تحت نگرانی کی جا رہی ہے، پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

03 Nov 2022, 12:33 PM

گجرات میں دو مرحلوں میں ہوں گے اسمبلی انتخابات، نتائج 8 دسمبر کو آئیں گے

گجرات میں دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے کی پولنگ یکم دسمبر کو ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی دوسرے مرحلے کی پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔ نتائج 8 دسمبر کو آئیں گے۔


03 Nov 2022, 12:16 PM

چیف الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس جاری

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ گجرات اسمبلی انتخابات میں اس بار 3,24,422 نئے ووٹر پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔ پولنگ aسٹیشنوں کی کل تعداد 51,782 ہے۔ ریاست میں قائم کم از کم 50 فیصد پولنگ اسٹیشنوں پر ویب کاسٹنگ سسٹم ہوگا۔

  • گجرات قانون ساز اسمبلی کی مدت 18 فروری 2023 کو ختم ہو رہی ہے۔

  • گجرات میں اس بار 4.9 کروڑ ووٹر ہیں۔

  • ریاست میں 4.6 لاکھ نئے ووٹر ہیں۔

  • الیکشن میں 51782 پولنگ بوتھ ہوں گے۔

03 Nov 2022, 12:12 PM

الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس شروع، کچھ دیر میں گجرات الیکشن کی تاریخوں کا ہوگا اعلان

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار دہلی میں پریس سے خطاب کر رہے ہیں۔ گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ہم موربی کے المناک واقعہ سے متاثرہ تمام لوگوں اور سوگوار خاندانوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ مرنے والوں کی روح کو سکون ملے۔


03 Nov 2022, 11:34 AM

یوپی کی گولا سیٹ کے ضمنی انتخاب میں 9 بجے تک 10.9 فیصد ووٹنگ ہوئی

لکھنؤ: لکھیم پور، اترپردیش کے گولا گوکرناتھ قانون ساز اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے لیے آج صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوگئی۔ ووٹنگ شام 6 بجے تک ہوگی۔ صبح 9 بجے تک یہاں 10.9 فیصد ووٹنگ ہو چکی ہے۔ جمعرات کی صبح سے ہی ووٹرز پولنگ اسٹیشن پہنچنا شروع ہو گئے۔ ووٹرز ووٹ ڈالنے کے لیے پرجوش ہیں۔ شہری اور دیہی علاقوں میں صبح 7 بجے سے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

03 Nov 2022, 9:12 AM

یوپی-بہار سمیت 6 ریاستوں کی 7 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ بہار کی دو سیٹوں موکاما اور گوپال گنج، اتر پردیش میں گولا گوکرناتھ، ہریانہ کے آدم پور، تلنگانہ میں منگوڈے، اڈیشہ میں دھام نگر اور مہاراشٹر کے اندھیری ایسٹ کے لیے آج ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */