اہم خبریں LIVE: وزیر اعظم نریندر مودی نے برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک سے فون پر کی بات

پی ایم مودی نے برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک سے فون پر کی بات
پی ایم مودی نے آج برطانیہ کے نئے وزیر اعظم رشی سنک سے فون پر بات کی۔ اس بات چیت کے دوران دونوں لیڈروں نے دونوں ممالک کے درمیان رشتوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کا اظہار کیا۔ قابل ذکر ہے کہ ہند نژاد رشی سنک بلا مقابلہ برطانیہ کے وزیر اعظم مقرر کیے گئے ہیں اور انھوں نے برطانیہ کو جلد از جلد معاشی بحران سے باہر نکالنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ہیٹ اسپیچ معاملہ پر اعظم خان کے وکیل نے سیشن کورٹ جانے کا ظاہر کیا عزم
ہیٹ اسپیچ معاملے پر اعظم خان کو تین سال کی سزا سنائی گئی ہے جس کے بعد اعظم خان کے وکیل ونود یادو کا بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’ہم نے ابھی فیصلہ پڑھا نہیں ہے۔ لیکن ہم اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ ضمانت مل گئی ہے۔ اپیل فائل کرنے کے لیے ایک ہفتہ کا وقت ملا ہے۔‘‘
مسلمانوں اور یادوں کے ووٹ کاٹنے کے الزام پر الیکشن کمیشن نے اکھلیش یادو سے مانگا ثبوت
الیکشن کمیشن نے اکھلیش یادو کے اس الزام رپ ان سے ثبوت پیش کرنے کو کہا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی کو الیکشن جتانے کے لئے الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ سے یادو اور مسلمانوں کے ووٹ کاٹ دئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی کے اشارے پر ہر اسمبلی حلقہ میں سماجوادی پارٹی کے 20-20 ہزار ووٹ کاٹے گئے تھے۔
وزیر اعظم مودی 30 اکتوبر کو وڈودرا میں رکھیں گے ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ کا سنگِ بنیاد
پی ایم مودی 30 اکتوبر کو گجرات کے وڈودرا میں سی-295 ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان ہیٹ اسپیچ معاملہ میں قصوروار قرار
سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان کو رامپور عدالت نے نفرت انگیز تقریر کے ایک معاملہ میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ سزا کا اعلان آج سہ پہر 3 بجے کیا جائے گا۔
ہندوستان نے نیدرلینڈ کے سامنے رکھا 179 رنز کا ہدف، روہت، وراٹ اور سوریہ کمار نے بنائی نصف سنچری
ٹی 20 عالمی کپ میں نیدرلینڈ کے خلاف ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 179 رن کا اسکور بنایا۔ کپتان روہت شرما نے زبردست بلے بازی کی شروعات کی، جبکہ تیز بلے بازی کے ساتھ ہی سوریہ کمار یادو نے بھی اننگ کا اختتام کیا۔ سوریہ کمار یادو نے صرف 25 گیندوں میں ہی 51 رن بنا دئے۔ وہیں۔ کوہلی نے اپنی اننگ میں 44 گیندوں میں 62 رن بنائے۔ وہیں، روہت شرما نے 39 گیندوں میں 53 رن بنائے۔
ٹی 20 عالمی کپ، نیدرلینڈ کے خلاف روہت شرما کی شاندار کارکردگی، نصف سنچری مکمل
ٹاس جیت کے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرنے والے روہت شرما نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ روہت شرما 38 گیندوں میں 53 رن بنا کر نابعد ہے۔ جبکہ وراٹ کوہلی 19 رن کے اسکور پر کھیل رہے ہیں۔ ہندوستان کا اسکور فی الحال 11.5 اوور کے اختتام پر 84 رن ہے۔
ٹی 20 عالمی کپ میں نیدرلینڈ کے خلاف ہندوستان کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ میں آج ہندوستان کا مقابلہ نیدرلینڈ سے ہو رہا ہے۔ ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔
ہندوستان میں کورونا کے 1112 نئے کیسز، فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار کے قریب
مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا وائرس کے 1112 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران 1892 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 20821 ہو گئی ہے، جبکہ یومیہ پازیٹوٹی کی شرح 0.77 فیصد ہو گئی ہے۔
تین روزہ وقفہ کے بعد ’بھارت جوڑو یاترا‘ پھر شروع، تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع سے شروع ہوا سفر
دیوالی اور ملکارجن کھڑگے کے پارٹی صدر کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے کے پیش نظر تین روزہ وقفہ کے بعد کانگریس پارٹی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ آج پھر شروع ہو گئی۔ تمام یاتریوں نے آج تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ میں مکھتل نامی مقام سے سفر شروع کیا۔ یاترا آج 50 ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔