اہم خبریں: مہاراشٹر میں بھیڑ والے مقامات پر ماسک لازمی قرار دئے جانے کا امکان

فیس ماسک، تصویر قومی آواز/ ویپن
فیس ماسک، تصویر قومی آواز/ ویپن
user

قومی آوازبیورو

27 Apr 2022, 6:41 PM

مہاراشٹر میں بھیڑ والے مقامات پر ماسک لازمی قرار دئے جانے کا امکان

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش توپے نے کہا، ’’وزیر اعلیٰ آج تمام ضلع کلکٹروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ امکان ہے کہ وہ ہجوم والے مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دینے کے احکامات جاری کریں۔ حتمی فیصلہ اجلاس کے بعد لیا جائے گا۔‘‘

27 Apr 2022, 4:20 PM

اتر پردیش میں اب تک 4,258 لاؤڈ اسپیکر ہٹائے گئے، اے ڈی جی پرشانت کمار

اتر پردیش کے اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے کہا کہ "اب تک اتر پردیش میں 4,258 لاؤڈ اسپیکر کو ہٹا دیا گیا ہے اور 28,186 کو مقررہ اصولوں کے مطابق کم کیا گیا ہے۔"

27 Apr 2022, 1:41 PM

پی ایم مودی نے کورونا کی چوتھی لہر کے خدشے کے درمیان ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ کی جائزہ میٹنگ

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے درمیان حکومت کی تشویش بڑھ گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ورچوئل کورونا جائزہ میٹنگ میں حصہ لیا۔


27 Apr 2022, 12:38 PM

پونچھ کے سرنکوٹ میں آگ کی واردات، 11 مویشی ہلاک

جموں: ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں بدھ کی صبح آگ کی ایک وردات میں قریب ایک درجن مویشی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے سرنکوٹ علاقے کے کرل کٹل علاقے میں بدھ کی صبح قریب آٹھ بجے محمد فضل ولد وزیر محمد کے گاؤ خانے میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگ جائے واردات کی طرف دوڑے اور انتہائی محنت کرکے آگ کو قابو میں کر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تاہم گاؤ خانے میں موجود تین بھینس اور آٹھ بکریوں کو جھلس کر ہلاک ہونے سے نہیں بچایا گیا۔

27 Apr 2022, 10:40 AM

تمل ناڈو کے تنجاور میں رتھ یاترا کے دوران بڑا حادثہ، کرنٹ لگنے سے 11 لوگوں کی موت

تمل ناڈو کے تنجاور میں مندر کے سالانہ رتھ یاترا تہوار کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ رتھ کے ہائی وولٹیج تار کی زد میں آنے سے 11 افراد کی المناک موت ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 15 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔


27 Apr 2022, 9:50 AM

شدید گرمی کے درمیان ملک کی ان ریاستوں میں بجلی کا بحران، یوپی میں صرف 7 دن کا بچا کوئلہ

ملک میں چلچلاتی گرمی کے درمیان کئی ریاستوں میں بجلی کا بحران گہرا ہوگیا ہے۔ سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں ضرورت کے تناسب سے کوئلے کا ذخیرہ صرف 26 فیصد رہ گیا ہے۔ اترپردیش، اتراکھنڈ، مہاراشٹر، جھارکھنڈ سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں بجلی کے بحران کے پیش نظر بجلی کی کٹوتی شروع ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

27 Apr 2022, 8:22 AM

امریکی نائب صدر کملا ہیرس کورونا سے متاثر

واشنگٹن: امریکی نائب صدر کملا ہیرس کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا سے متاثر ہو گئی ہیں۔ ان کی ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ کملا ہیرس کا منگل کو کیا گیا ریپڈ اور پی سی آر ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔ ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کملا ہیرس میں بیماری کی علامات نہیں ہیں۔ وہ آئیسولیشن میں رہتے ہوئے صدر کی رہائش گاہ سے کام کریں گی۔ کہا گیا ہے کہ اپنے حالیہ طے شدہ دورے کے دوران وہ صدر جو بائیڈن اور فرسٹ لیڈی کے قریبی رابطے میں نہیں تھیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ کووڈ کے رہنما خطوط اور ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کریں گی اور منفی ٹیسٹ آنے پر وائٹ ہاؤس واپس آئیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔