اہم خبریں: جہانگیر پوری پر تشدد، 2 ملزمان پولیس کی تحویل میں، باقی 12 کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

17 Apr 2022, 7:38 PM

اہم خبریں: جہانگیر پوری پر تشدد، 2 ملزمان پولیس کی تحویل میں، باقی 12 کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا

جہانگیر پوری تشدد معاملہ میں پولیس نے 14 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جہیں آج روہنی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے دو ملزمان اسلم اور انصار کو پولیس تحویل میں بھیجا ہے جبکہ بقیہ 12 ملزمان کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا ہے۔

17 Apr 2022, 4:58 PM

یوکرین سے لوٹے طلبا کا جنتر منتر پر مظاہرہ، ہندوستانی اداروں میں تعلیم مکمل کرانے کا مطالبہ

یوکرین سے ہندوستان واپس لوٹنے والے طلبا نے آج دہلی کے جنتر منتر پر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین طلبا کا مطالبہ ہے کہ انہیں تعلیم پوری کرنے کے لئے ہندوستانی اداروں میں داخلہ دلایا جائے۔

طلبا کے والدین بھی اس موقع پر موجود رہے، انہوں نے کہا ’’حکومت کو ہمانے بچوں کا کیرئر بھی اسی طرح بچانا چاہئے جس طرح یوکرین سے واپس لا کر ان کی جان بچائی گئی ہے۔‘‘

17 Apr 2022, 2:15 PM

ہم نے کھرگون کو فسادیوں سے پاک کر دیا! مدھیہ پردیش کے وزیر کا بیان

مدھیہ پردیش کے وزیر وشواس سارنگ نے کہا، ’’ہم نے کھرگون کو فسادیوں سے پاک کر دیا ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان کی حکومت یہ یقینی بنا رہی ہے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ ہم صرف فسادیوں کو ہی ختم نہیں کر رہے ہیں بلکہ اس ذہنیت کا بھی خاتمہ کر رہے ہیں۔‘‘


17 Apr 2022, 1:13 PM

شمالی کوریا نے کیا بحیرہ جاپان کی طرف دو میزائلوں کا تجربہ

سیئول: جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) نے اتوار کو کہا کہ شمالی کوریا نے ہفتہ کو بحیرہ جاپان کی طرف تقریباً 110 کلومیٹر کے فاصلے پر دو پروجیکٹائل کا تجربہ کیا۔ اس کا تجربہ ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 18 بجے شمالی کوریا کے ہمانگ علاقے سے کیا گیا۔ جے سی ایس کے مطابق، پروجیکٹائل زیادہ سے زیادہ 25 کلومیٹر کی بلندی پر گیا۔ جے سی ایس نے کہا کہ جنوبی کوریا کی سیکورٹی، ملٹری اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے شمالی کوریا کے تازہ ترین تجربے کے بارے میں بات کرنے کے لیے ایک ہنگامی میٹنگ بلائی ہے۔

17 Apr 2022, 10:44 AM

ہانگ کانگ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکہ

سٹی آف وکٹوریہ: ہانگ کانگ کے قریب پانامہ میں چوانگ یی آئل ٹینکر میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ معلومات کے مطابق، دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سٹی واٹر سے تقریباً 300 کلومیٹر مشرق میں ہوا۔ ہانگ کانگ اسٹیٹ فلائٹ سروس نے راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لیے دو ہیلی کاپٹر بھیجے۔ دھماکے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔


17 Apr 2022, 8:45 AM

جہانگیر پوری تشدد، 15 افراد کو حراست میں لیا گیا، علاقے میں امن، بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات

دہلی کے جہانگیر پوری میں ہفتہ کو ہنومان جینتی کے موقع پر ہوئے ہنگامے بعد امن و امان ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے 15 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔ جلوس کے دوران دونوں فریق آمنے سامنے آگئے اور پتھراؤ بھی ہوا۔ اس واقعے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت کل 7 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں ایک شہری بھی شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

/* */